غیر مسلموں کی پوجا پاٹ میں شرکت کرنا مؤجب کفر ہے
غیر مسلموں کی پوجا پاٹ میں شرکت کرنا مؤجب کفر ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ایک مسلمان نوجوان لڑکی ایک غیر مسلم لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات کی وجہ سے گھر سے فرار ہو گئی، چند دن کے بعد وہ لڑکی خود ہی گھر آگئی۔ چند دن غیر مسلم کے گھر رہی، ان ہی کا کھانا پینا، ان ہی کی پوجا پاٹ وغیرہ میں نہ چاہتے ہوئے بھی شرکت کی۔ اب یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا اس لڑکی کا ایمان باقی رہا یا یہ مرتدہ ہوبگئی؟
جواب: ایک مسلمان لڑکی کا ہندوؤں کی پوجا پاٹ میں شریک ہونا، ایک مؤجبِ کفر عمل ہے۔ اگر لڑکی نے بدون جان کے خوف کے صرف اس گھرانہ سے تعلق اور ساتھ کو برقرار رکھنے کے لئے بادل ناخواستہ ان کی پوجا پاٹ میں شرکت کی ہے، تو اس کے کفر میں کوئی شبہ نہیں، اس پر تجدیدِ ایمان لازم ہے۔
(فتاویٰ قاسمیه:جلد:1:صفحہ:578)