Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمان لڑکے کا غیر مسلم لڑکی سے شادی کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ایک مسلم لڑکے نے ایک ہندؤ لڑکی سے شادی کر لی اور ہم لوگوں کو شادی کے کئی دنوں کے بعد پتہ چلا کہ اس نے یہاں پر شادی کر لی ہے اور وہ لڑکا شادی کے بعد اس کے گھر میں چار پانچ سال رہا تو کیا وہ لڑکا مسلمان رہا یا نہیں؟

جواب: اگر ہندؤ کی مذکورہ لڑکی نے اندرونی طور پر اسلام قبول کر لیا ہے تو نکاح صحیح ہو گیا ہے، اور اگر اس نے اسلام قبول نہیں کیا ہے اور اسی حالت میں مسلمان لڑکے نے اس کے ساتھ نکاح کر لیا ہے، تو شرعی طور پر نکاح منعقد نہیں ہوا ہے، وہ آپس میں میاں بیوی نہیں ہیں۔ اور اس لڑکے نے اگر اسلام کو نہیں چھوڑا ہے باقاعدہ ایمان و اسلام پر باقی ہے، بس صرف ہندؤ لڑکے سے نکاح کر لیا ہے، تو اسلام سے خارج نہیں ہو گا، البتہ فعل حرام اور گناہ کبیرہ کا مرتکب ہو گا۔

(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 13 صفحہ، 281)