Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غزوہ ذات الرقاع میں

  علی محمد الصلابی

غزوۀ ذات الرقاع میں

رسول اللہﷺ کو یہ اطلاع ملی کہ غطفان سے ثعلبہ اور أنمار کے لوگ مدینہ پر حملہ آور ہونے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ آپﷺ چار سو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو لے کر صراصر پہنچ گئے اور روانگی سے قبل سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو مدینہ پر اپنا نائب مقرر فرمایا۔ غطفان کی ایک بڑی تعداد مسلمانوں کے مقابلہ میں نکلی لیکن جنگ نہ ہوئی، خوف و ہراس کا عالم رہا، رسول اللہﷺ نے مسلمانوں کو صلوٰۃ الخوف پڑھائی اور آخر کار واپس ہو گئے، اس موقع پر آپ پندرہ روز مدینہ سے باہر رہے۔

(الامین ذوالنورین، محمود شاکر: صفحہ، 52، 53 یہ غزوہ 7ھ میں پیش آیا تھا۔ دیکھیے: زاد المعاد:جلد، 3 صفحہ، 350 354)