Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بڑے جانور میں غیر مسلم کی شرکت


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ کے بارے میں کہ: کسی مسلمان نے کسی غیر مسلم کے بیل کو پالا اور جب بیل قربانی کے لائق ہو گیا تو غیر مسلم نے کہا کہ میری طرف سے اس کی قربانی کر دو، اور مسلمان چاہتا ہے کہ میں اس کو پالا ہے میں اپنے بچے کا نام ڈال دوں۔ تو کیا ایک قربانی میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شریک ہو سکتے ہیں؟ پھر اس کا گوشت مسلمان کھا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: غیر مسلم کی طرف سے قربانی معتبر نہیں ہے، اور قربانی کے اندر تمام شرکاء کا نفسِ قربانی میں شریک ہونا لازم اور ضروری ہے۔ اسی لئے قربانی کے بڑے بڑے جانور میں غیر مسلم کی شرکت درست نہیں، اس کی شرکت کی وجہ سے مسلمانوں کی قربانی درست نہیں ہے۔

(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 22 صفحہ، 360)