مجبوراً شیعہ کا جنازہ پڑھنے کا حکم - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

مجبوراً شیعہ کا جنازہ پڑھنے کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شیعہ کا جنازہ تھا جس سے میں نے دوسرے ساتھیوں کو بھی منع کیا لیکن عین موقع پر میرے سینئر میرے پاس کھڑے تھے، جن کے سامنے مجبوراً جنازہ پڑھنا پڑا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ میرے لئے تجدید ایمان و نکاح ضروری ہے یا نہیں؟

جواب: بشرطِ صحت سوال چونکہ آپ نے اس کا جنازہ نا جائز سمجھتے ہوئے پڑھا ہے، اس وجہ سے آپ کافر نہیں۔ لہٰذا آپ پر تجدید ایمان و نکاح لازمی نہیں ہے، البتہ اس عمل کی وجہ سے آپ گنہگار ہوئے ،لہٰذا توبہ ضروری ہے۔

فنقول لا يصلى على الكافرلان الصلوة على الميت دعاواستغفار له والاستغفار للكافر حرام

(المحيط البرهاني:جلد3 صفحہ82)

و منها ان استحلال المعصية صغيرة كانت او كبيرة كفر

(شرح فقه الاكبر: صفحہ152)

وشرطهاستة اسلام الميت وطهارته وفى الشامى قوله و شرطها ای شرط صحتها

(الدر مع الشامي: جلد1 صفحہ 640)

(ارشاد المفتين: جلد 5 صفحہ 227)