اسلامی حکومت کی تعمیر میں اقتصادی تعاون
علی محمد الصلابیاسلامی حکومت کی تعمیر میں اقتصادی تعاون
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ان اغنیاء میں سے تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے مال و دولت سے نوازا تھا۔ آپؓ بہت بڑے تاجر تھے، مال و دولت کی انتہا نہ تھی، لیکن آپؓ نے اس مال و دولت کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی اطاعت میں لگا رکھا تھا، ہر کارِ خیر میں سبقت کرتے اور بے دریغ خرچ کرتے، فقر و محتاجی کا ذرا بھی خوف نہ کھاتے، بطور مثال بعض مواقع کا یہاں ذکر کیا جا رہا ہے جس میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے بے دریغ اپنا مال خرچ کیا۔