Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم کے ہوٹل میں گوشت کھانا


غیر مسلم کے ہوٹل میں گوشت کھانا

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: غیر مسلم کے ہوٹلوں میں گوشت کھانا کیسا ہے؟ جبکہ ان ہوٹلوں کا عملہ بھی غیر مسلم ہو، اور ہمارے ہندوستان کے غیر مسلم، اہلِ کتاب بھی نہیں ہیں؟

جواب: غیر مسلموں کے ہوٹلوں میں گوشت کھانا جائز نہیں، اگر ہوٹل کا مالک یا عملہ گوشت کے حلال ہونے کا دعویٰ کرے تب بھی اس کا قول ناقابل قبول ہے، کیونکہ یہ حلت و حرمت کے قبیل سے ہے، حلت و حرمت میں غیر مسلم کا قول معتبر نہیں۔

(فتاویٰ قاسميه:جلد:24:صفحہ:89)