غیر مسلموں کے مذہبی تہواروں میں شرکت کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: زید کے علاقہ میں دسہرے یعنی کالی پوجا میں مسلم لوگ میلا دیکھنے جاتے ہیں اور بچوں کو دکھاتے ہیں اور مٹھائی خریدتے ہیں، اس موقع پر اپنے داماد، بیٹی کو کپڑے اور روپے مٹھائی وغیرہ دینا ضروری سمجھتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: ہندوؤں کے مذہبی تہواروں میں جانا اور شریک ہونا، اور وہاں جا کر بچوں کو دیوتا وغیرہ دکھانا ایسے کام ہیں جن سے مسلمانوں کا عقیدہ خراب ہو سکتا ہے، ہندوؤں کی مشابہت کی بناء پر جائز نہیں ہے، اس کا ترک کرنا مسلمانوں پر لازم ہے۔
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 24 صفحہ، 249)