غیر مسلموں کے عبادت گاہوں میں امداد کرنے کا حکم
غیر مسلموں کے عبادت گاہوں میں امداد کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اسلامی حکومت میں غیر مسلموں کے مندر گرجا گھر یا اور کوئی معبد میں مسلمان کو امداد کرنا کیسا ہے؟
جواب: غیر مسلموں کی عبادت گاہ اور مندر گرجا گھر کی امداد کرنا مسلمان کیلئے جائز نہیں ہے، اس سے مسلمان سخت گنہگار ہوں گے۔
(فتاویٰ قاسمیه:جلد:24:صفحہ:269)