غیر مسلم کو مستقل باورچی بنانے اور اپنے ساتھ کھلانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: غیر مسلموں کو مستقل طور پر باورچی بنانا اور ایک ہی دسترخوان پر کھلانا درست ہے یا نہیں؟
جواب: کتب فقہ میں اس کی صراحت موجود ہے کے غیر مسلم کے ساتھ مستقل طور پر کھانا پینا مکروہ ہے۔ تو اس سے غیر مسلم کو مستقل باورچی بنانے کی کراہت اور ممانعت ثابت ہو جاتی ہے۔
(فتاویٰ قاسمیه: جلد، 24 صفحہ، 258)