غیر مسلموں کی شادی بیاہ یا ان کے جنازہ میں شریک ہونا
غیر مسلموں کی شادی بیاہ یا ان کے جنازہ میں شریک ہونا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: غیر مسلموں کے ساتھ رہنا سہنا یا ان کے شادی بیاہ میں شریک ہونا اور اگر وہ مر جائیں تو مٹی میں جانا کیسا ہے؟
جواب: غیر مسلموں کے ایسے عقائد و اعمال جو اسلام سے کسی طرح میل نہیں کھاتے، ان میں کسی بھی صورت میں شرکت کی اجازت نہیں۔ لہٰذا مُردے کے ساتھ شمشان جانا اور اس کو جلانے میں شریک ہونا جائز نہیں۔
قال اللّٰه تعالىٰ :وَلَا تَرۡكَنُوۡۤا اِلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُۙ:
(فتاویٰ قاسمیه:جلد:24:صفحہ:280)