Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شان خاتم النبیینﷺ

  واجد امیر

شہرِنبی کو عرش بھی جب ہمنشیں کہے
دل ایسے آسمان کو کیونکر زمیں کہے
ان سے سنی سنائی کو منسوب مت کرو
وہ لفظ مت کہو جو انہوں نے نہیں کہے
لہجہ خرام حلم تبسم صلوۃ صوم
تیری ہر اک اداء کو خدا عین_ دیں کہے
کہنے کو نعت ہو تو گئی ہے مگر حضور
جو شعر کہنا چاہیے تھے وہ نہیں کہے
آدم سے لے کر آخری انسان کے خلق تک
دیکھا کسی نے آپسا کہیں کہے؟