بتوں کی پوجا، سادھوؤں کی خدمت اور مندر میں روپے پیسے دینا
بتوں کی پوجا، سادھوؤں کی خدمت اور مندر میں روپے پیسے دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر مسلم آدمی نے صحت، عقل کے باوجود مندرجہ ذیل افعال شنیعہ کا ارتکاب کیا تو کیا حکم ہے؟ مندر میں جا کر وہاں رکھی ہوئی مورتیوں کی پوجا پاٹ کی کتھا اور بھاگوت کو سنا اور سادھوؤں کی خدمت کی، ہندوؤں نے کھانے کا نظم کیا، اس میں روپئے دیئے اور کھانا وغیرہ بھی تناول کیا؟
جواب: مندروں میں جا کر بتوں کی پوجا پاٹ کرنا مؤجبِ کفر ہے، اسی طرح بھاگوت سنا اور تعظیما سادھوؤں کی خدمت کرنا اور وہاں مالی تعاون کرنا سب اُمور گناہ کبیرہ ہیں۔ بہرحال اُس شخص پر تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح کرنا بھی لازم ہو گا۔
(فتاویٰ قاسمیه:جلد:1:صفحہ:579)