کیا شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا انکار کیا؟
مولانا ابوالحسن ہزارویکیا شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا انکار کیا؟
روافض نے ہمیشہ اللہ، اس کے رسولوں اور صحابہ کرام، سب پر جھوٹ باندھے ہیں، لہذا یہ اگر شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر جھوٹ باندھیں تو یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں.
ابھی ایک رافضی صاحب کی پوسٹ سامنے آئی، اس نے لکھا؛
(("آج کل کئی لوگ معاویہ کے متعلق فضائل تراشی کی بڑی کوشش میں لگے ہیں مگر ان کے ابن تیمیہ نے ان کی تمام محنتوں پر پانی پھیر دیا چناچہ اپنی کتاب منہاج السنہ میں تلخ اعتراف کرتا ہے لکھتا ہے
ﻭﻃﺎﺋﻔﺔ ﻭﺿﻌﻮﺍ ﻟﻤﻌﺎﻭﻳﺔ ﻓﻀﺎﺋﻞ ﻭﺭﻭﻭﺍ ﺃﺣﺎﺩﻳﺚ ﻋﻦ ﺍﻟﻨﺒﻲ - ﺻﻠﻰ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ - ﻓﻲ ﺫﻟﻚ ﻛﻠﻬﺎ ﻛﺬﺏ ،
اور گروہ نے معاویہ کے فضائل گڑھے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ (وآلہ )وسلم سے روایات (نقل )کی ہیں جو سب کی سب جھوٹی ہیں ۔
ﻣﻨﻬﺎﺝ ﺍﻟﺴﻨﺔ ﺝ 4 ﺹ 400
اگر کسی میں جرات ہے تو آئے اور ابن تیمیہ کی تحقیق کو جھوٹا ثابت کرے."))
الجواب:
قارئین کرام! آپ نے عربی عبارت بھی پڑھی اور ترجمہ بھی، جو خود رافضی نے کیا ہے، وہ بھی ملاحظہ فرمایا.
اس عبارت میں واضح طور پر ایک خاص گروہ کی گھڑی ہوئی روایات کی بات کی گئی ہے کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل میں احادیث گھڑی ہیں، وہ ساری جھوٹی ہیں، نہ کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل سارے کے سارے جھوٹے ہیں.
اگر عربی عبارت کو دیکھیں تو "کلھا کذب" میں "ھا" ضمیر کس طرف لوٹ رہی ہے؟ جس کا پیچھے ذکر ہے، یقینا اسی طرف، پیچھے ذکر ہے ایک گروہ کی گھڑی ہوئی روایات کا...
رافضی کا کیا ہوا اردو ترجمہ دیکھیں تو بھی بات صاف ہے کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ان روایات کو جھوٹا کہہ رہے ہیں، جو اس گروہ نے گھڑی ہیں. اردو ترجمے میں "جو" کا لفظ وہی کچھ بتا رہا ہے، جو عربی میں لفظ "ھا" بتا رہا تھا.
خود شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل بیان کیے ہیں، جو کہ قرآن کریم میں بھی موجود ہیں اور صحیح بخاری ومسلم جیسی اہل سنت کی معتبر ترین کتابوں میں بھی، لہذا کوئی جھوٹا، متعصب، نا انصاف اور ہٹ دھرم شخص ہی اس عبارت سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فضائل معاویہ رضی اللہ عنہ کے انکاری ہیں اور کسی فضیلت کو ثابت نہیں مانتے.
اللہ تعالی ایسے جھوٹے دشمنان صحابہ کو ہدایت دے یا انہیں غارت کر دے. آمین