Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کافر کا مسلم اور مسلم کا کافر کے جنازہ میں شرکت کرنا


کافر کا مسلم اور مسلم کا کافر کے جنازہ میں شرکت کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: غیر مسلم کے جنازہ میں ہماری شرکت پڑوسی ہونے کے سبب کی جا سکتی ہے؟ کیا ارتھی کے ہمراہ ہمارا کاندھا دینا جائز ہے؟ کیا اس کی آخری رسوم تک ہمارا وہاں رہنا درست ہے؟

جواب: غیر مسلم کا مسلمانوں کے جنازہ میں شرکت کرنے میں مسلمانوں کا کوئی مذہبی فائدہ نہیں اور میت کے حق میں بھی بجائے فائدہ کے نقصان ہو سکتا ہے۔ اس لئے مسلمانوں کے جنازہ میں شرکت کرنے کی وجہ سے مسلمان ان کے جنازہ میں شرکت کریں، اس کی شرعاً اجازت نہیں، ہاں البتہ پڑوسی ہونے کی وجہ سے صرف گھر جا کر تعزیت کر کے۔ جب جلانے کے لئے لے جائیں تو ان کے ساتھ نہ جائے اور نہ ہی ارتھی کا کندھا لگائے۔

:وفي فتاوىٰ التاتار خانية اذا كان خلف جنازة الكافر من قومه من يتبع الجنازة ولا ينبغي لقريبه المسلم أن يتبع الجنازة:

(فتاویٰ قاسميه:جلد:9:صفحہ:735)