زکوٰۃ وصدقۃ الفطر غیر مسلم کو دینا
زکوٰۃ وصدقۃ الفطر غیر مسلم کو دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: غیر مسلم کو زکوٰۃ کا مال یا اسی طرح صدقۃ الفطر اور عُشر دینا درست ہے یا نہیں؟
جواب: غیر مسلم کو زکوٰة و عشر دینا جائز نہیں ہے، اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کے ذمہ سے فریضہ ساقط نہ ہو گا۔ اور غیر مسلم کو صدقۂ فطر دینا جائز نہیں ہے، اس سلسلہ میں فقہائے کرامؒ کا اختلاف ہے بعض فقہائے کرامؒ نے نا جائز کہا ہے، امام ابوحنیفہؒ اور امام محمدؒ نے گنجائش بتائی ہے لیکن ان حضرات کے نزدیک بھی کافر کے مقابلہ میں مسلمان فقیر کو دینا بہتر ہے، اور زیادہ افضلیت اور ثواب کا باعث ہے۔
(فتاویٰ قاسمیه:جلد:10:صفحہ:691)