Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمان غیر مسلم کا وارث بن سکتا ہے یا نہیں


تمام اُمت کا اس بات پر اجماع اور اتفاق ہے کہ غیر مسلم کسی بھی مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا اور اُمت میں کسی نے بھی اس میں اختلاف نہیں کیا۔ البتہ اختلاف اس بارے میں ہے کہ مسلمان کسی غیر مسلم کا وارث بن سکتا ہے یا نہیں؟ چنانچہ اس مسئلہ میں دو فریق ہیں:

فريق اول: جمہور امت جمہور صحابہؓ تابعینؒ، ائمہ اربعہؒ اور جمہور فقہاء کرامؒ کے نزدیک جس طرح غیر مسلم کسی مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا اسی طرح مسلمان بھی کسی غیر مسلم کا وارث نہیں بن سکتا۔

فريق ثاني: دوسرے فریق میں حضرات صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین میں سے سیدنا معاذ بن جبلؓ سیدنا معاویہ بن ابی سفیانؓ، اور تابعینؒ میں سے حضرت حسن بصریؒ، حضرت سعید بن مسیبؒ، حضرت مسروق بن اجدعؒ حضرت محمد بن الحنفیہؒ اور حضرت باقر محمد بن علی بن حسینؒ کے نزدیک کافر تو مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا مگر مسلمان کافر کا وارث بن سکتا ہے۔

(فتاویٰ قاسميه: جلد، 21 صفحہ، 426)