مجلس شوریٰ کے افراد کی تعداد اور ان کے اسمائے گرامی
علی محمد الصلابیمجلسِ شوریٰ کے افراد کی تعداد اور ان کے اسمائے گرامی
ان کی تعداد کل چھ تھی اور وہ یہ حضرات تھے:
- سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
- سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
- سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ
- سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
- سیدنا زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ
- سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کا نام ان میں شامل نہ کیا حالاں کہ وہ بھی عشرۀ مبشرہ میں سے تھے جن میں سے یہ چھ افراد تھے، شاید اس لیے ان کا نام شامل نہیں کیا کیوں کہ یہ آپؓ کے قبیلے بنو عدی سے تھے،
(البدایۃ والنہایۃ: جلد، 7 صفحہ، 142)
اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس بات کے انتہائی حریص تھے کہ اپنے قرابت داروں کو امارت و قیادت سے دور رکھیں، حالاں کہ ان میں اس کے اہل موجود تھے اسی لیے آپؓ نے اپنے قرابت دار سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو خلافت کی مجوزہ فہرست میں شامل نہ فرمایا۔
(الخلفاء الراشدون، الخالدی: صفحہ، 98)