Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرزا علی جہلمی کا حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر فتویٰ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

مرزا علی جہلمی کا حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ پر فتویٰ

مرزا قادیانی کے بعد مرزا علی انجینئر امتِ مسلمہ کیلئے سب سے بڑا فتنہ ثابت ہوا ۔یہ ایسا شخص ہے جو قرآن و حدیث کی غلط تاویلات و تشریحات کر کے عوام کے دلوں میں صحابہ کرامؓ تابعینؒ اور اولیاء عظام کی بارے نفرت پیدا کرتا ہے۔

بلاشبہ مرزا علی انجینئر اس صدی کا دجال ہے،  آج دوستوں کی خدمت میں مرزا علی انجینئر کا ساتواں شہرہ آفاق جھوٹ کہ جس میں مرزا علی نے صحابیِ رسول ابن مسعودؓ کی گستاخی کرتے ہوئے ان پر حرام کرنے کا فتویٰ لگایا ہے معاذاللہ ۔

مرزا جہلمی اپنے ایک بیان میں کہتا ہے کہ غیر نبی کیلئے مباہلے کا چیلنج کرنا حرام ہے ۔یا جو شخص مباہلے کا چیلنج کررہا ہے وہ نبوت کا دعویٰ کرے۔

تمام جہلمیوں کو چیلنج ہے کہ مرزا کے اس جھوٹ پر دلیل قائم کریں ورنہ تسلیم کرلیں کہ مرزا علی بہت بڑا کذاب ہے اور بہتان لگانا اسکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

سنن نسائی حدیث نمبر 3552 میں مذکور ہے کہ حضرت عبداللہ ابن مسعودؓ  فرماتے ہیں کہ میں مباہلے کا چیلنج کرتا ہوں اس بات پر کہ حمل والیوں کی عدت وضع حمل ہے۔

اب مرزا جہلمی کے نزدیک صحابیِ رسولﷺ  نے معاذاللہ حرام کام کیا یا وہ نبوت کے دعویدار ہیں۔