Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کے ساتھ نکاح کرنا اور تعلقات رکھنا


سوال: شیعانِ علی مسلمان ہیں یا کافر؟ اگر کافر ہیں تو اہلِ کتاب کے حکم میں ہوں گے یا نہیں؟ اگر اہلِ کتاب ہیں تو ان کی عورتوں سے نکاح کرنا اور ان کے ساتھ تعلقات رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: اگر کوئی شخص سیدنا علیؓ کو باقی سب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے افضل سمجھتا ہے تو صرف اتنے اعتقاد سے وہ کافر نہیں ہوتا۔ مگر آج کل کے شیعہ کا صرف یہ اعتقاد نہیں بلکہ ان کے معتقدات کے کفر میں کوئی شبہ نہیں۔ چنانچہ تحریفِ قرآن کا مسئلہ ان کے ہاں مسلمات اور متواترات میں سے ہے۔

(احسن الفتاویٰ ل: جلد، 1 صفحہ، 75)