قبر میں چار سوال ہوں گے۔
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندقبر میں چار سوال ہوں گے
الحمدلله گذشتہ کل مرزا جہلمی کے ایک جھوٹ کو سامنے رکھا اور جہلمیوں کو مکمل موقع دیا گیا کہ مرزا جہلمی نے حضرت علیؓ کی جانب جس جھوٹ کی نسبت کی اس پر دلیل قائم کریں ۔لیکن ابھی تک بےچاروں کے مابین کھلبلی مچی ہوئی ہے ہوائی فائروں کے بجائے کچھ بھی سامنے نہیں آیا ۔
آج پیش خدمت مرزا جہلمی کا تیسرا شہرہ آفاق جھوٹ
مرزا جہلمی ایسا جھوٹا شخص ہے کہ بزرگوں کی جانب جھوٹ کو ایسی بےباکی سے منسوب کرتا ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے
مثال کے طور پر مرزا علی پلمبر شیخین کی جانب جھوٹ کی نسبت کرتے ہوے اپنے بیان میں کہتا ہے کہ متفق علیہ روایت ہے کہ قبر میں چار سوال پوچھے جائیں گے۔
میرا تمام جہلمیوں سے مؤدبانہ سوال ہے کہ مرزا جی کے اس دعوے پر دلیل قائم کریں ورنہ تسلیم کرلیں کے مرزا نے یہ عملی خیانت کر کے جھوٹا کا سہارا لیا ہے۔
مرزا جہلمی کے کچھ پیروکار کہہ رہے تھے کہ جن مسائل کو ہم اٹھا رہے ہیں وہ کون سا کفر و ایمان کے مسائل ہیں؟
تو ان احباب سے گذارش ہے کہ کسی ایسے کذاب انسان کی مہاریں ڈھیلی چھوڑ دیں کہ جس طرح آج صحابہ کرامؓ و محدثین و اولیاء عظام پر بہتان تراشی کر رہا ہے اسی طرح کل اللہ کی ذات پر بہتان تراشی کرے۔
مرزا جہلمی ایک فتنہ ہے اور اس فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کی شدید حاجت ہے۔