سمرہ بن جندب، صحابی تاجر شراب! سند
دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓسمرة بن جندب، صحابی تاجر شراب! سند
4134 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لأَبِى بَكْرٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ سَمُرَةَ بَاعَ خَمْرًا فَقَالَ قَاتَلَ اللَّهُ سَمُرَةَ أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَجَمَلُوهَا فَبَاعُوهَا(صحيح مسلم کتاب: المساقاة: باب تَحْرِيمِ بَيْعِ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالأَصْنَامِ)
عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے، عمر بن خطابؓ کو خبر پہنچی کہ سمرہ نے شراب بیچی۔ انہوں نے کہا: اللہ کی مار سمرہ پر، کیا اس کو خبر نہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے لعنت کی یہودیوں پر، ان پر چربی کا کھانا حرام ہوا تو چربی کو پگھلایا پھر اس کو بیچا۔
اس روایت کو بخاری نے بھی نقل کیا ہے لیکن اس صحابی کے نام کی جگہ پر فلانا لکھا ہے۔
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِى طَاوُسٌ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ - رضى الله عنهما - يَقُولُ بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ فُلاَنًا بَاعَ خَمْرًا فَقَالَ قَاتَلَ اللَّهُ فُلاَنًا، أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ « قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَجَمَلُوهَا فَبَاعُوهَا » "
(الجامع الصحيح المختصر: جلد 2 صفحہ 774 اسم المؤلف: محمد بن إسماعيل أبو عبدالله البخاري الجعفی، دار النشر: دار ابن كثير اليمامة: بيروت:1407 1987، الطبعة: الثالثة، تحقيق: دیکھیے مصطفىٰ ديب البغا )
ایک اہم نکتہ: جیساکہ یہ روایت اہل سنت کی دوسری معتبر کتابوں میں سمرہ بن جندب کے نام کے ذکر کے ساتھ نقل ہوئی ہے لیکن اہل سنت کے امام المحدثین جناب بخاری نے اس حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لئے اس شراب فروش صحابی کے نام کو ذکر کرنے کے بجائے فلانا کہہ کر روایت میں تحریف کرنے کی کوشش کی۔
سَمُرَةُ بنُ جُنْدُبِ صحابی تھا۔
35 سَمُرَةُ بنُ جُنْدُبِ بنِ هِلاَلٍ الفَزَارِيُّ مِنْ عُلَمَاءِ الصَّحَابَةِ، نَزَلَ البَصْرَةَ لَهُ: أَحَادِيْثُ صَالِحَةٌ(سير أعلام النبلاء: جلد 5 صفحہ 180)
صحابی، من الشجعان القادة نشأ في المدينة ونزل البصرة
(الأعلام للزركلي: جلد 3 صفحہ 139)
2400 سَمُرة بْن جُندُب الفَزاريّ لَهُ صُحبَةٌ
التاريخ الكبير للبخاري بحواشي محمود خليل: جلد 4 صفحہ 176)
سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبِ بْنِ هِلالِ بْنِ حَرِيجِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ حَزْنِ بن عمرو بن جابر بن خشين بن لأي بن عصيم بن شمخ بن فزارة صحب النبي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وغزا معه الطبقات الكبرى العلمية: (جلد 7 صفحہ 35)
کچھ سادہ سوالات :
کیا شراب کی تجارت کرنے والے صحابی کو عادل اور ہدایت کا ستارا کہنا صحیح ہے؟
کیا خلیفہ دوم نے رسول اللہﷺ کی حدیث سے استدلال کر کے جس پر لعنت بھیجی اس کو ثقہ اور قابل اعتماد کہنا صحیح ہے؟
حضرت عمر فاروقؓ نے شراب فروخت کرنے والے کو بددعا دی کیا فلاں شخص سے مراد کوئی اور صحابہ ہے ؟ شیعہ صحابہ کہتے ہیں اس پر اہل علم لوگ روشنی ڈالیں
Sahih Bukhari - 2223
کتاب: کتاب خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
باب: مردار کی چربی گلانا اور اس کا بیچنا جائز نہیں
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي طَاوُسٌ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ فُلَانًا بَاعَ خَمْرًا، فَقَالَ: قَاتَلَ اللَّهُ فُلَانًا، أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ، فَجَمَلُوهَا، فَبَاعُوهَا
حضرت عمر فاروقؓ کو معلوم ہوا کہ فلاں شخص نے شراب فروخت کی ہے، تو آپؓ نے فرمایا کہ اسے اللہ تعالیٰ تباہ و برباد کر دے۔ کیا اسے معلوم نہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا، اللہ تعالیٰ یہود کو برباد کرے کہ چربی ان پر حرام کی گئی تھی لیکن ان لوگوں نے اسے پگھلا کر فروخت کیا۔
سوال: مسند حمیدی میں سیدنا سمرہ بن جندبؓ سے متعلق ہے کہ وہ شراب کا کاروبار کیا کرتے تھے۔ سیدنا عمرؓ نے ان کیلئے بددعا بھی کی، تنبیہ بھی کی، کیا یہ عدالت صحابہؓ پر مضبوط اعتراض نہیں؟ اس کا جواب در کار ہے۔
جواب: پہلی بات یہ ذہن میں رکھیں کہ عدالت صحابہ کا نظریہ صحابہ کرامؓ کی عصمت کی بنیاد پر نہیں ہے۔ اہل سنت کے نزدیک صحابہ کرامؓ سے بشری تقاضوں کے تحت کبھی کبھار خطائیں بھی ہوئی ہیں، لیکن بنص قرآن اللہ عزوجل نے ان لغزشوں کو معاف فرما کر تمام صحابہ کرامؓ سے جنت کا وعدہ فرما دیا ہے۔
دوسری بات مسند حمیدی کی اس روایت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت سمرہ بن جندبؓ شراب کا کاروبار کرتے تھے، اگرچہ یہی روایت صحیح بخاری میں بھی ہے لیکن وہاں حضرت سمرہؓ کا نام بیان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ دراصل حضرت عمر فاروقؓ کے دور کا ہے۔ عہدِ فاروقی میں ایک عامل (کچھ روایات کے مطابق حضرت سمرہؓ) نے ایک ذمی (وہ مشرک یا اہل کتاب، جو اسلامی حکومت کی امان میں رہتا ہو اور اس نے شرائط ذِمّہ (جزیہ) کو قبول کر لیا ہو، جزیہ گزار ) سے جو شراب فروش تھا اور وہ شراب لے کر جارہا تھا، اس شراب پر ٹیکس وصول کر لیا۔
حضرت عمرؓ نے اس واقعہ کی اطلاع پا کر ناراضگی کا اظہار کیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے آپؓ نے یہ حدیث سنائی حضرت سمرہ بن جندبؓ شراب کی حرمت کے قائل تھے لیکن انہیں اس مسئلے کا علم نہ تھا کہ شراب سے متعلق ہر قسم کا کاروبار ایک مسلمان کے لئے قطعاً حرام ہے۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ محرمات منصوصہ کو حلال بنانے کے لئے کوئی حیلہ بہانہ تراشنا یہ فعل یہود ہے؛ اللہ ہر مسلمان کو اس سے محفوظ رکھے۔ آمین
ابن جوزی اور قرطبی وغیرھا لکھتے ہیں کہ حضرت سمرہ کی اس بیع خمر کی کیفیت کے بیان میں تین اقوال ہیں:
ایک یہ کہ اہل کتاب سے بطور جزیہ اسے وصول کر کے، جائز سمجھتے ہوۓ فروخت کر دیا، ابن ناصر سے بھی یہی منقول ہے۔ ان حضرات نے اسے راجح قرار دیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ مناسب یہ تھا کہ انہی کو کہتے کہ اسے بیچ کر اس کی قیمت بطور جز میں دے دیں۔
دوسرا قول جسے خطابی نے ذکر کیا ہے یہ کہ دراصل انہوں نے وہ عصیر بیچا تھا جس سے شراب بنائی جاتی تھی، کہتے ہیں یہ ممکن نہیں کہ عین شراب فروخت کی ہو حالانکہ اس کی تحریم بیع عام ہو چکی تھی۔
تیسرا قول یہ ہے کہ انہوں نے شراب کو مخلل کر کے (یعنی اس میں سرکہ ڈال کر اسکی صفت اسکار ختم کر دی ) بیچا تھا۔ حضرت عمرؓ کی رائے تھی کہ یہ بھی جائز نہیں۔
اکثر علماء یہی رائے رکھتے ہیں جب کہ سمرہ وغیرہ بعض کا اعتقاد تھا تخلیل خمر حلال ہے۔
قرطبی نے بھی پہلے قول کو اشبہ (یعنی اربح ) قرار دیا ہے۔ ابن حجرؒ لکھتے ہیں لازم نہیں کہ یہ شراب جزیہ کے ذریعہ سے ملی ہو، اموال غنیمت میں سے ہونا بھی محتمل ہے، اسماعیلی نے یہ توجیہہ ذکر کی ہے کہ حضرت سمرہؓ کو حرمت خمر کا تو علم تھا، ممکن ہے حرمت بیع خمر کا علم نہ ہو، اسی لئے حضرت عمرؓ نے صرف زبانی مذمت کی کوئی سزا نہ دی۔
ابن حجرؒ لکھتے ہیں میں نے کہیں نہیں پڑھا کہ سمرہؓ حضرت عمرؓ کی طرف سے امور مملکت میں سے کسی معاملہ کے عامل تھے مگر ابن جوزی نے لکھا ہے کہ وہ ان کی طرف سے عامل بصرہ تھے مگر یہ وہم ہے۔ بصرہ کے عامل وہ زیاد اور اس کے بیٹے عبید اللہ کی طرف سے بنے تھے یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت عمرؓ کے کسی عامل نے حضرت سمرہؓ کو جزیہ کی وصولی پر مقرر کیا ہو۔
