Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

والیان، عمال، سپہ سالاروں اور عام لوگوں کے نام سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خطوط

  علی محمد الصلابی

والیان، عمال، سپہ سالاروں اور عام لوگوں کے نام سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خطوط

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے ایک سال تک تمام عمال و والیان کو اپنے منصب پر باقی رکھا کسی کو بھی معزول نہ کیا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے والیان، عمال اور سپہ سالاروں کے نام جو خطوط تحریر کیے ہیں ان میں غور و فکر کرنے والے کو اس منہج کا پتہ چل جاتا ہے جس پر وہ چلنا اور امت کو چلانا چاہتے تھے۔ 

(تحقیق مواقف الصحابۃ فی الفتنۃ، د۔ محمد امحزون: جلد، 1 صفحہ، 393)