Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ پر ملعون مختار ثقفی کے حوالے سے بہتان عظیم

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

*امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ پر ملعون مختار ثقفی کے حوالے سے بہتان عظیم*

اتنی خود اعتمادی کے ساتھ مرزا قادیانی جھوٹ نہیں بولتا تھا جتنی خود اعتمادی کے ساتھ مرزا علی پلمبر سب کے سامنے جھوٹ بولتا ہے۔

مرزا علی انجینئر کے ماننے والوں کی خدمت میں مرزا جہلمی کا پانچواں شہرہ آفاق جھوٹ پیش۔

مرزا علی انجینئر اپنے ایک بیان میں امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ پر بہتان باندھتے ہوے کہتا ہے کہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ امام مالک رحمہ اللہ کے شاگردوں کے بھی شاگرد تھے۔

کتب تواریخ سے یہ بات ثابت ھے کہ امام محمد بن حسن شیبانی رحمہ اللہ کی ولادت 132 ہجری میں ہوئی اور امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ کا وصال 150 ہجری میں ہوا۔

اب جہلمیوں سے سوال ھے کہ اس دوران کس عرصے میں امام محمد رحمہ اللہ بیک وقت امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ و امام مالک رحمہ کے شاگرد تھے کہ امام محمد رحمہ اللہ جو احادیث امام مالک رحمہ اللہ سے سنتے اسے امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ کو لکھواتے؟ 

جیساکہ مرزا جہلمی نے امام اعظم پر بہتان باندھا۔۔۔

ہمیشہ اصول یہ ھے کہ دعوی کرنے والا دلیل قائم کرتا ھے اب چونکہ دعوی (بہتان)  مرزا جہلمی کا ھے لہذا دلیل قائم کرنا مرزا جہلمی کے ذمے لازم ھے یا اسکی اندھا دھند پیروی کرنے والی ذریت پر۔

لیکن تسلی کیلئے چند معتبر و معتمد کتب سے حوالہ ذکر کرتے چلیں کہ بہت سارے علماء نے اپنی کتب میں امام اعظم کے شیوخ کا ذکر کیا لیکن کسی نے بھی یہ نہیں لکھا کہ امام اعظم رحمہ اللہ امام مالک رحمہ اللہ کے شاگردوں کے بھی شاگرد تھے۔

(1) خطیب بغدادی (متوفی 463ھ)  نے امام اعظم رحمہ اللہ کے پندرہ شیوخ کا ذکر کیا جن سے آپ نے سماع حدیث کیا۔

(تاریخ بغداد 13/325)

(2) امام ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ ( متوفی 856 ھ)  نے امام اعظم کے 16 شیوخ حدیث کے نام لکھے۔

(تھذیب التھذیب 10/401)

(3)عظیم نقاد محدث امام ذہبی رحمہ اللہ (متوفی 748 ھ)  نے امام اعظم رحمہ اللہ کے 40 شیوخ حدیث کے نام لکھے۔

(سیر اعلام النبلاء 2/530 رقم 994)

(4) امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ ( متوفی 911ھ)  نے امام اعظم رحمہ اللہ کے 74 شیوخ حدیث کا ذکر کیا ھے۔

( تبیض الصحیفہ بمناقب ابی حنیفہ 39/65)

(5) امام یوسف المزی رحمہ اللہ نے امام اعظم رحمہ اللہ کے 75 شیوخ حدیث کے نام ذکر کیے۔

( تھذیب الکمال 29/ 418 )

حوالہ جات اور بھی بہت تھے لیکن صرف انھیں پر اکتفاء کرتے ہیں

ان تمام نامور مفکرین نے امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے شیوخ کے نام ذکر کیے لیکن کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ امام مالک رحمہ اللہ سے امام محمد رحمہ اللہ جو احادیث سنتے تھے انھیں امام اعظم بھی لکھتے تھے۔

 ♦️ *اگر آپ سب کو اس سائیٹ سے فائدہ ہو رہا ہے تو آپ اپنے بھائیوں، بہنوں، کزنوں، کلاس فیلوز، ٹیچرز، تمام رشتے دار فیملیز کو اس کا لنک شیئر کریں تاکہ ان کو بھی یہ اہم معلومات ملے اور ان کے ذہنوں میں جو سوالات ہیں وہ بھی جواب حاصل کر کے حقیقت جان لیں۔