Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ، قادیانی اور ذکری کے ساتھ معاملات کرنا اور تعلق رکھنا


سوال: شیعہ مرزائی اور ذکری  دوسرے عام کفار ہندو، سکھ، وغیرہ جیسے ہیں یا ان کا حکم الگ ہے؟ ان کے ساتھ خرید و فروخت کا معاملہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر کسی نے کر لیا تو اس کا کیا حکم ہے؟ 

جواب: شیعہ کی جملہ اقسام، قادیانی، ذکری، منکرینِ حدیث اور انجمن دینداران سب زندیق ہیں، جن کے احکام دوسرے کفار بلکہ مرتدین سے بھی زیادہ سخت ہیں۔ ان کے ساتھ خرید و فروخت وغیرہ ہر قسم کا لین دین ناجائز ہے، اور ان سے دوستانہ تعلق رکھنا اور محبت سے پیش آنا غیرتِ ایمانیہ کے خلاف ہے حتیٰ الامکان ان کے ساتھ ہر قسم کے معاملات سے بچنا فرض ہے۔

اگر کسی نے ان کے ساتھ کوئی معاملہ بیچ یا اجارہ وغیرہ کر لیا تو منعقد نہیں ہو گا، البتہ صاحبینؒ کے ہاں عدمِ جواز کے باوجود نافذ ہو جائے گا۔ بوقتِ ابتلاء عام و ضرورتِ شدیدہ اس قول پر عمل کرنے کی گنجائش ہے۔

زندیق کی تعریف: زندیق، لغت میں بےدین اور بداعتقاد کو کہتے ہیں۔ اصطلاح شریعت میں جو اسلام ظاہر کرتا ہو اور غلط تأویلات سے اپنے اِن عقائدِ کفریہ کو عقائدِ اسلام قرار دیتا ہو۔

(احسن الفتاوىٰ: جلد، 8 صفحہ، 250)