Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے مطالبہ قصاص کا جواز

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے مطالبہ قصاص کا جواز

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا مطالبہ قصاص کی چند وجوہات تھیں!
  1.  وہ سیدنا عثمانؓ کے چچا زاد بھائی تھے۔
  2.  وہ سیدنا عمر فاروقؓ اور بعد ازاں سیدنا عثمانِ غنیؓ کی طرف سے ذمہ دار (گورنر) تھے۔
  3.  سیدنا عثمانؓ کے بیٹے ان کے ساتھ مل کر مطالبہ قصاص میں پیش پیش تھے۔
  4. غزوۂ حدیبیہ میں نبی اکرمﷺ نے ایک اڑتی خبر پر کہ حضرت عثمانؓ (سفیرِ رسول) شہید کر دیئے گئے قصاصِ عثمانؓ پر بیعت لی تھی۔ چودہ سو اصحابِ رسول نے اس بات پر بیعت کی تھی کہ اگر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ واقعی شہید کر دیئے گئے ہیں تو ہم ان کے قاتلین سے بدلہ لیں گے یا خود شہید ہو جائیں گے۔
  5. اس بیعت پر اصحابِ رسولﷺ کے لیے آسمان سے رضوان کا پروانہ نازل ہو کر قصاصِ عثمانؓ کو حق قرار دے رہا تھا۔
  6. بہت سے اصحابِ رسول اور عشرہ مبشرہ میں سے سیدنا طلحہؓ اور سیدنا زبیرؓ اسی موقف پر کہ اب تو واقعی سیدنا عثمانؓ شہید ہو چکے لہٰذا قصاص لینا فرض ہو چکا۔ یہ عظیم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اسی بنیاد پر قاتلینِ عثمانؓ سے قصاص کے مطالبہ میں پیش پیش تھے۔