Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت علی رضی اللہ عنہ پر بہتان عظیم

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت علی رضی اللہ عنہ پر بہتان عظیم

اہلِ علم حضرات پر مخفی نہیں کہ  شیر خدا حضرت علیؓ  نے اپنے دور خلافت میں تین بڑی جنگیں لڑی۔ 

(1) جنگ جمل

(2) جنگ صفین

(3)جنگ نہروان

پہلی دو جنگیں تو مسلمانوں کے ساتھ تھیں اور تیسری جنگ خارجیوں کے ساتھ تھی کہ جن کے بارے حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ خارجی جہنم کے کتے ہیں۔ 

مرزا علی پلمبر اپنے ایک بیان میں حضرت علیؓ پر بہتان باندھتا ہے کہ حضرت علیؓ نے جن خارجیوں کے ساتھ جنگ کی بعد میں انکا جنازہ بھی پڑھایا۔ 

جہلمیوں سے سوال ہے کہ مرزا کے اس دعوے پر کون سی صحیح حدیث دال ہے؟