Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

صدقة الفطر کافر کو دینا جائز نہیں


صدقة الفطر کافر کو دینا جائز نہیں

سوال: مفتی صاحب! آپ نے احسن الفتاویٰ، جلد 4 صفحہ 383، میں لکھا ہے کہ صدقۃ الفطر کافر کو دینا جائز نہیں۔ مگر جامعتہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے دو مفتی حضرات نے جواز کا فتویٰ دیا ہے۔ ان دونوں کے فتویٰ کی کاپیاں ارسال ہیں، ملاحظہ فرما کر فیصلہ تحریر فرمائیں؟ 

جواب: جواز سے متعلق دونوں تحریریں :رد المختار،

باب المصرف: کی عبارت پر مبنی ہیں، جیسا کہ ایک تحریر میں :باب المصرف: کی عبارت کا ترجمہ نقل کیا ہے۔ :تصویر مع الشرح والحاشية: کی پوری اصل عبارت درجِ ذیل ہے: 

في التنوير وشرحه :(وجاز) دفع (غيرها و غيرالعشر) والخراج (اليه) أی الذمى، ولو واجبا كنذر وكفارة وفطرة خلافا للثانی ، وبه يفتی حاوى القدسی

 وقال العلامة ابن عابدينؒ وصرح فی الهداية وغيرها بأن هذا رواية عن الثانی وظاهره أن قوله المشهور كقولهما (قوله وبه يفتی) الذی فی حاشية الخير الرملی عن الحاوی وبقوله نأخذ قلت ولكن كلام الهداية وغيرها يفيد ترجيح قولهما وعليه المتون۔

(ردالمختار جلد 2 صفحہ 352)

 مگر علامہ ابنِ عابدینؒ نے خود ہی :باب كفارة الظهار: میں عدمِ جواز کو ترجیح دی ہے۔ ونصه: 

قال الرملی: وفی الحاوى: وان أطعم فقراء أهل الذمة جاز، وقال أبو يوسف لا يجوز :قلت: بل صرح فی كافی الحاكم بأنه لا يجوز، ولم يذكر فيه خلافا وبه علم انه ظاهر الرواية عن الكل۔

(رد المختار جلد 3 صفحہ 479)