کیا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی 40 سال کی عمر تک تین بیٹیوں…

کیا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی 40 سال کی عمر تک تین بیٹیوں کی پیدائش، شادی اور طلاق ہوئی؟؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 4 از 4

  نتیجہ: شیعہ ذاکر کوئی بھی بات کریں تو اس کو بغیر حوالہ درست نہ مانا جائے۔
 جیسے اس علمی یتیم ذاکر نے ریاضی کے حساب لگائے مگر اپنے من گھڑت تاریخ پیدائش رکھی اور اپنی من گھڑت نکاح اور طلاق کی سن بتائیں اور پھر اپنی مرضی کے 6 سال نکالے جس میں نبیﷺ کی بیٹیوں کا انکار کر کے نبیﷺ کی توہین کی اور احادیث اور روایات کا انکار کیا۔
جیسا کہ آپ نے دیکھا سیدہ زینبؓ کا نکاح 10 سال کی عمر میں ہوا اور سیدہ رقیہؓ اور سیدہ ام کلثومؓ کا نکاح بالترتیب 7 اور 6 سال کی عمر میں ہوا۔
اور اس عمر میں نکاح اس وقت کوئی اچنبھے کی بات نہ تھی کہ نبی پاکﷺ کا سیدہ عائشہؓ سے نکاح 6 سال کی عمر میں ہوا اور سیدہ عائشہؓ کی رخصتی 9 سال کی عمر میں ہوئی۔
نبی پاکﷺ کی عمر جب 30 سال تھی تو پہلی بیٹی پیدا ہوئی۔ سیدہ رقیہؓ اور ام کلثومؓ کی طلاق اعلانِ نبوت کے 3 سال بعد یعنی اعلانیہ تبلیغ شروع کرنے کے بعد ہوئی، جب نبی پاکﷺ کی عمر 43 سال تھی۔ 

اس طرح سیدہ زینبؓ کی پیدائش سے لے کر رقیہؓ اور ام کلثومؓ کی طلاق تک 13 سال کا عرصہ بنتا ہے۔ 13 کے عرصے میں 3 بچیوں کی پیدائش سے لے کر نکاح تک آرام سے ہو سکتے ہیں۔ 

 ملتِ تشیع کو چیلنج ہے ہم اہلسنت نے عمریں پوری کر دی ہیں اب اپنے آصف رضا علوی سے کہیں کہ اپنی جہالت کا اقرار کرے اور نبیﷺ کی 4 بیٹیاں مانے۔

ادارہ دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ


صفحہ 4 از 4