Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

زعفرانی رنگ کا کپڑا پہننے پر اعتراض

  علی محمد الصلابی

زعفرانی رنگ کا کپڑا پہننے پر اعتراض

سیدنا محمد بن جعفرؓ کو جب زعفرانی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے پایا تو ان پر اعتراض کیا، چنانچہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے حج کے ارادہ سے مکہ کی طرف کوچ فرمایا: اور ادھر محمد بن جعفر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ آ گئیں۔ انہوں نے ان کے ساتھ مدینہ میں شب باشی کی، اور پھر صبح حج کے لیے روانہ ہوئے، ان پر خوشبو کے اثرات تھے اور گاڑھے زعفرانی رنگ کی چادر زیب تن کیے ہوئے تھے، پھر اسی حالت میں مقامِ ملل پر جا کر قافلہ حج سے ملے، جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کو اس حالت میں دیکھا تو ان کو ڈانٹا اور فرمایا: تم زعفرانی رنگ کا لباس پہنتے ہو حالاں کہ رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔

(مسند احمد: صفحہ، 517 احمد شاکر نے فرمایا اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھیے مسند احمد پر آپ کی تعلیق: جلد، 1 صفحہ، 384)