تعزیہ داری میں شرکت کرنا اور چندہ دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں تعزیہ داری میں شرکت کرنا اور چندہ دینا اور ملید بنا کر فاتحہ کرنا اور اس کو عوام میں تقسیم کرنا کیسا ہے، جائز ہے یا ناجائز؟
جواب: سوال میں ذکر کردہ سب ہی اُمور بدعت اور ناجائز۔ ان کی شریعتِ اسلامی میں کوئی اصل نہیں ہے۔
(کتاب النوازل: جلد، 1 صفحہ، 501)