Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کافر کے پیچھے نمازِ جنازہ پڑھنے والے کا حکم


کافر کے پیچھے نمازِ جنازہ پڑھنے والے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص ایک کافر کے پیچھے نماز جنازہ پڑھتا ہے۔ کیا اس شخص کو دوبارہ مسلمان ہونے کیلئے کلمہ پڑھنے کی ضرورت ہے کہ نہیں؟ نیز اس شخص کے نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب: قرآن وسنت و اجماع امت کے مطابق اگر اس شخص کو اُن کا کفر معلوم ہو پھر اس نے اُن کو مسلمان سمجھ کر جنازہ پڑھا ہو تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے اور اس کا نکاح ٹوٹ چکا ہے،اس پر تجدید ایمان اور تجدید نکاح ضروری ہے۔ اور اگر اس کو مسلمان سمجھ کر نہیں بلکہ کافر ہی سمجھ کر جنازہ پڑھا ہو تو اس صورت میں فاسق و فاجر ہے۔ لہٰذا اس صورت میں توبہ استغفار کریں، اور آئندہ اس عمل سے احتراز کریں۔
 (ارشاد المفتین:جلد:1:صفحہ:135)