مکارم اخلاق کی تذکیر
علی محمد الصلابیمکارمِ اخلاق کی تذکیر
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم یقیناً ہم سفر و حضر میں رسول اللہﷺ کے ساتھ رہے ہیں، آپﷺ ہمارے مریضوں کی عیادت فرماتے: ہمارے جنازوں کی تجہیز و تکفین میں شرکت فرماتے، ہمارے ساتھ جہاد کرتے، اور قلیل و کثیر کے ساتھ ہماری غم خواری فرماتے۔ کچھ لوگ اسے ہمیں سکھاتے ہیں حالاں کہ ان میں سے کسی نے آپﷺ کو کبھی دیکھا بھی نہیں ہو گا۔
(صحیح التوثیق فی سیرۃ و حیاۃ ذی النورین: صفحہ، 107)