واقعہ شہادت خلیفہ دوم سیدنا عمررضی اللہ عنہ - ردِ رافضیت |…

واقعہ شہادت خلیفہ دوم سیدنا عمررضی اللہ عنہ

  پروفیسر نقیہ کاظمی

صفحہ 2 از 5

اے اللہ! میرا قتل اس شخص کے ہاتھوں نہ ہو جس نے تیرے سامنے کبھی ایک سجدہ بھی کیا ہو تاکہ وہ روز قیامت اس سجدہ کو لے کر میرے مقابلہ میں نہ آئے آپؓ کو فکر ہوئی کہ شاید کوئی مسلمان اس مشورہ میں شریک ہو اس لئے جب صحابۂ کرامؓ آپؓ کی عیادت کیلئے آتے تو آپؓ پوچھتے تھے۔ أعن ملأ منكم كان هذا
 (تاریخ کامل: جلد 3 صفحہ 21 لابن اثیر )
کیا تمھاری جماعت کے مشورہ و اتفاق سے یہ کام ہوا ہے؟
صحابہؓ اس کے جواب میں فرماتے معاذاللہ(خدا کی پناہ ہم ایسا کیونکر کر سکتے تھے )
 سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا عمؓر کو مقام شہادت پر فائز فرمایا اور آپؓ کی شہادت میں کسی ایک مسلمان کا ہاتھ نہ تھا یہ ایک بدترین آدمی فیروز پارسی تھا ۔

فساقها الله إليه على يد شر خلقه عبد مملوك للمغيرة

(در السحابة صفحہ 175)
وکان مجوسیا
 (تاریخ عمرؓ: صفحہ 241)
شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ رحمۃاللہ لکھتے ہیں:
ولم یقتل عمرؓ من المسلمین لرضاء المسلمین عنہ وانما قتلہ کافر فارسی مجوسی
(منہاج السنہ: جلد 6 صفحہ 13)

کے خون میں کسی مسلمان کا ہاتھ تھا نہ کسی مسلمان کی خوشی اس میں شامل تھی آپؓ کو ایک کافر ایرانی مجوسی نے شہید آپؓ کیا۔
آپ یہ بھی لکھتے ہیں 

فان ابا لؤلؤة کافر قتل عمر کما یقتل الکافر المؤمن وهذہ الشھادة أعظم من شھادة من یقتلہ مسلم فان قتیل الکافر أعظم درجة من قتیل المسلمین

(منہاج السنہ: جلد 6 صفحہ 31)

ابو لولو کافر نے حضرت عمؓر کو شہید کیا جس طرح کوئی کافر کسی مسلمان کو شہید کر دیتا ہے اور یہ اس سے بڑی شہادت ہے کہ آپؓ کے خون سے کسی مسلمان کا ہاتھ رنگین ہوتا کیونکہ کافر کے ہاتھ سے شہید ہونا بہ نسبت کسی مسلمان کے ہاتھ سے زیادہ مرتبہ والی شہادت ہے۔
سیدنا عمر فاروقؓ کے فوری علاج کیلئے لوگوں نے ایک طبیب بلایا جس نے آپؓ کو انگور کا شربت اور دودھ پلانے کی کوشش کی مگر یہ دونوں چیزیں زخم کی راہ سے باہر نکل پڑیں اس وقت لوگوں کو یہ پتہ چل گیا کہ زخم گہرا ہے اور اب آپؓ شاید زیادہ دیر زندہ نہیں رہیں گے اس صورت حال پر بعض حضرات نے عرض کیا کہ آپؓ اپنا جانشین مقرر کر جائیں نیز وہاں موجود لوگوں میں سے کسی نے آپؓ کی تعریف و توصیف میں چند کلمات کہے تو آپؓ نے اس پر فرمایا 
اللہ کی قسم میری تمنا یہ ہے کہ میں دنیا سے ہلکا ہو کر روانہ ہو جاؤں میں کسی کا مقروض نہ ہوں اور میرا بھی کسی پر قرضہ نہ ہو حضور انور ﷺ پر درود و سلام ہو جن کی صحبت نے مجھے تمام آلام و مصائب سے محفوظ رکھا 
( تاریخ الخلفاء: صفحہ 137)
اس دوران حضرت عبداللہ بن عباسؓ آپؓ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا اے امیر المؤمنین! آپؓ کو جنت کی خوشخبری ہو آپؓ اس وقت ایمان لائے جبکہ لوگ کافر تھے آپ نے حضورﷺ کے ساتھ جہاد کیا حضورﷺ آپ سے راضی ہو کر دنیا سے گئے اور آپؓ کی خلافت میں دو آدمیوں کا بھی اختلاف نہیں تھا اور اب آپؓ مقام شہادت پا رہے ہیں۔

ابشر بالجنۃ یا امیر المؤمنین اسلمت حین کفر الناس وجاھدت مع رسول اللّٰہ حین خذلہ الناس وقبض رسول اللّٰہ وھو عنک راض ولم یختلف فی خلافتک اثنان وقتلت شھیدا

 ( مستدرک حاکم: صفحہ 98)

سیدنا عمرؓ نے یہ بات سنی تو سیدنا ابن عباسؓ سے فرمایا کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو حضرت ابن عباسؓ ابھی کچھ نہ کہہ پائے تھے کہ پاس ہی کھڑے حضرت علیؓ نے کہا جی ہاں ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں۔ 

فقال علیؓ نعم نشھد بذلک

(کتاب الاثار: صفحہ 207 )

حضرت عمر فاروقؓ کو حضرت علیؓ کی بات سے بہت خوشی اور راحت ملی۔ وفرح بذلک عمرؓ وأعجبہ 
(طبقات ابن سعد: جلد 3 صفحہ 270)
ابن ابی حدید شیعی نے یہ واقعہ شرح نہج البلاغہ میں جناب ہیثم کے حوالے سے نقل کیا ہے
 (جلد 3 صفحہ 146 الآثار فی موت عمرؓ)
حضرت عبداللہ بن عباسؓ نے آپؓ کے بدن پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ اس جسم کو دوزخ کی آگ کبھی بھی نہ چھوئے گی (جلد لاتمسہ النار ابدا) آپؓ نے حضورﷺ کی بہت اچھی صحبت پائی ہے حضورﷺ آپؓ سے خوش ہوکر گئے ہیں سیدنا ابوبکؓر بھی آپؓ سے خوش ہوکر گئے، مسلمانوں نے آپؓ کے ساتھ ایک لمبا عرصہ گزارا اور آپؓ اس حال میں ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں کہ وہ سب کے سب آپؓ سے خوش ہیں۔ 

وصحبت المسلمین وتفارقھم وھم عنک راضون

(سیرت عمرؓ: صفحہ 250 ) 

حضرت ابن عباسؓ نے اس وقت آپؓ سے یہ بھی کہا کہ 

واللہ ان کان اسلامک لنصرا وان کانت امامتک لفتحا  واللہ لقد ملأت امارتك الارض عدلا

(طبقات جلد 3،صفحہ 270)

وان كانت ولايتك لعدلا ولقد قتلت مظلوما

(تاريخ عمر صفحہ 250)

 آپؓ کا اسلام لانا مسلمانون کے لیئے باعث عزت تھا آپؓ کی امارت و خلافت انصاف پر مبنی رہی اور آپؓ کو شہادت کی موت نصیب ہے حضرت عمرؓ نے اس پر فرمایا کہ واللہ تم محض اس کی وجہ سے مجھے عزیز نا جانو اگر حق تعالی نے اپنا رحم میرے شامل حال نا کیا تو عمرؓ ہلاک ہوجائے گا
(الموافقہ: صفحہ 27) 
آپؓ نے حضرت ابن عباسؓ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا اگر دنیا میں میرے پاس سونے کے دو پہاڑ بھی ہوتے تو میں انہیں قیامت کے خوف سے راہ خدا میں خرچ کر دیتا۔
(تاريخ الخلفاء: صفحہ 137)

والله لو ان لى طلاع الارض ذهبا لا فتديت به من عذاب الله قبل ان أراہ 

(صحيح بخارى: جلد 1 صفحہ 521)

(طبقات جلد 3، صفحہ 270)

صفحہ 2 از 5