شیعوں سے نکاح کرنا اور اُن کے کفن دفن میں شریک ہونا
شیعوں سے نکاح کرنا اور اُن کے کفن دفن میں شریک ہونا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہندوستان کے صوبہ مدھیہ پیش کے سنی حضرات، شیعوں کے کفن دفن میں شریک ہوتے ہیں، نیز ان کے ساتھ نکاح بھی کرتے ہیں۔ کیا یہ دفن میں شرکت و نکاح دونوں چیزیں درست ہیں یا نہیں؟
جواب: کفریہ عقائد والے شیعوں کے ساتھ مناکحت اور ان کے کفن دفن میں شرکت جائز نہیں۔ اس لئے سنی حضرات کو ان لوگوں سے راہ و رسم قائم کرنے سے پہلے اُن کے عقائد کی تحقیق ضرور کر لینی چاہئے۔ کیونکہ ہندوستان میں پائے جانے والے اکثر شیعہ فرقہ امامیہ اثناء عشریہ سے تعلق رکھتے ہیں، جن کو علمائے اہلِ سنت نے اُن کے کفریہ عقائد کی وجہ سے کافر قرار دیا ہے۔
:وهؤلاء القوم خارجون عن ملة الاسلام احكامها احكام المرتدين:
(الفتاوىٰ الهندية جلد 2، صفحہ 264)
:ولا يصح أن ينكح مرتد و مرتدة احدا من الناس مطلقاً:
(الدر المختار مع الشامی جلد 3، صفحہ 200)
(كتاب النوازل جلد 8، صفحہ 328)