اہم شخصی اوصاف
علی محمد الصلابیاہم شخصی اوصاف
سیدنا ذوالنورین رضی اللہ عنہ کی شخصیت قائدانہ تھی اور آپؓ قائدِ ربانی کے اوصاف سے متصف تھے، ہم یہاں بعض کو اجمالاً اور بعض کو تفصیلاً ذکر کریں گے۔ آپؓ کے اہم ترین اوصاف یہ ہیں:
اللہ اور یومِ آخرت پر عظیم ایمان، علمِ شرعی، اللہ پر اعتماد و یقین، قدوہ و اسوہ، صدق و صفا، کمال و شجاعت، مروت و زہد، حبِ نصیحت، تواضع، قبولِ نصیحت، حلم و بردباری، صبر، علوہمت، حزم و دور اندیشی، قوی ارادہ، عدل، مشکلات کو حل کرنے کی قدرت و صلاحیت، تعلیم اور قائدین کو تیار کرنے کی صلاحیت و قدرت وغیرہ وغیرہ۔
ربانی قیادت کی جو صفات اللہ تعالیٰ نے آپ رضی اللہ عنہ کے اندر ودیعت کر رکھی تھیں آپؓ نے ان کے ذریعہ سے حکومت کی حفاظت فرمائی، اور مفتوحہ علاقوں میں رونما ہونے والی بغاوتوں کا قلع قمع کیا، اور پوری ثابت قدمی کے ساتھ اللہ کے فضل و توفیق سے اسے متعین اہداف کی طرف لے کر چلے۔