شہداء کربلا کی تدفین
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندشہداء کربلا کی تدفین
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے باقی ساتھی جو میدان کربلا میں شہید ہوئے، سب کو وہاں قریبی گاؤں کے لوگوں نے دفن کیا۔ کسی ایک فرد کا نام نہیں ملتا کہ فلاں نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مؤرخین لکھتے ہیں:
فقتل من اصحاب الحسين عليه السلام اثنان وسبعون رجلا ودفن الحسين واصحابه اهل الغاضرية من بنی اسد بعد ما قتلوا بيوم.
"حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں بہتر (72) افراد شہید ہوئے۔ ان کے شہید ہونے کے ایک دن بعد اور مقام غاضریہ میں جو بنی اسد کے لوگ رہتے تھے انہوں نے مل کر ان لوگوں کو دفن کیا"۔
-
جرير طبری، تاريخ الامم والملوک، 3 : 335، دار الکتب العلمية، بيروت.
-
ابن کثير، البداية والنهاية، 8 : 189، مکتبة المعارف، بيروت.
حضرت حسین کا روضہ مبارک عراق کے شہر کربلا میں ہے اور سر مبارک کی تدفین کے سلسلے میں اختلاف ہے ، علامہ قرطبی نے لکھا ہے کہ حضرت حسین کا سر مبارک مدینہ طیبہ میں حضرت فاطمہیا حضرت حسن کے پہلو میں دفن کردیا گیا تھا، اس کے علاوہ اور بھی اقوال کتابوں میں مذکور ہیں ۔
( تاریخ الطبری: ۴۵۴/۵، سنة احدی و ستین ، مقتل الحسین ، ط:دار التراث، بیروت )
محمد بن جریر نے تاریخ طبری جلد پنجم مطبع مکہ صفحہ 455 پر، علامہ ابو الحسن محمد بن اثیر نے تاریخ الکامل جلد سوم مطبع بیروت صفحہ 296 پر ، شیخ محمد مہدی مازندرانی نے معانی السبطین مطبع تبریز صفحہ 41 پر اور شیخ مفید نے کتاب الارشاد مطبع تہران صفحہ 118پر لکھا ہے کہ
حمید بن مسلم ازدی روایت کرتا ہے کہ عمر بن سعد کربلاء سے روانہ ہوگیا تو قبیلہ بنی اسد کے چند افراد جو غاضریہ میں رہتے تھے امام حسین علیہ السلام اور اصحاب امام حسین علیہ السلام کے اجساد مطہرہ کی طرف آنے اور ان پر نماز جنازہ پڑھی۔اور ان کو اس ترتیب سے دفن کیا کہ لاش امام حسین علیہ السلام کو اس جگہ دفن کیا جہاں اب آپ کی مزار مقدس ہے اور آنحضرت کے فرزند علی بن حسین علیہ السلام اصغر کو آنحضرت کے پاوں مبارک کی طرف دفن کیا اور دوسرے شہداء کے لئے جو امام حسین علیہ السلام کے خاندان اور اصحاب میں سے تھے اور آپ کے اردگرد ریت پر خاک و خون میں غلطاں پڑے ہوئے تھے امام حسین علیہ السلام کی پائیندی میں زمین میں ایک گڑھا تیار کیا ان سب کو جمع کر کے وہاں دفن کیا جسے گنج شہداء کہتے ہیں اور عباس علیہ السلام بن علی علیہ السلام کو اس جگہ دفن کیا جہاں آپ غاضریہ کے راستے شہید ہوئے تھے اور جہاں آپ کا مزار مبارک ہے ۔
بنی ہاشم کے کربلا میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں اختلاف ہے۔
-
ابو بکر بن حسن بن علی
-
ابو بکر بن علی بن ابی طالب
-
امام حسین علیہ السلام
-
جعفر بن عقیل
-
جعفر بن علی بن ابی طالب
-
حضرت عباس علیہ السلام
-
حضرت علی اصغر علیہ السلام
-
طفلان مسلم
-
عبد الرحمان بن عقیل
-
عبد اللہ بن حسن
-
عبد اللہ بن عقیل
-
عبد اللہ بن علی بن ابی طالب
-
عبد اللہ بن مسلم بن عقیل
-
عثمان بن علی بن ابی طالب
-
علی اکبر علیہ السلام
-
عمر بن علی بن ابی طالب
-
عون بن عبد اللہ بن جعفر
-
قاسم بن حسن
-
محمد بن ابی سعید بن عقیل
-
محمد بن عبد اللہ بن جعفر