Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعوں کے یہاں کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا اور میل جول رکھنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شیعہ کے یہاں حنفی حضرات کا کھانا پینا کیسا ہے؟ جبکہ یہ بات مشہور ہے کہ جب کبھی سنی حضرات، شیعہ کے یہاں کچھ کھاتے پیتے ہیں تو وہ لوگ اُس میں تھوک دیتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ سنی کو دھوکہ دینا ان کے یہاں ثواب ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ کچھ سنی حضرات یہ کہتے ہیں کہ انفرادی طور پر نہیں کھانا چاہئے، اجتماعی دعوت ہو تو وہاں کھانا صحیح ہے۔ اس کی وضاحت فرمائیں۔

جواب: جو شیعہ، اسلام مخالف عقائد رکھتا ہو اُس سے میل جول رکھنا، اُس کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا اور کھانا پینا منع ہے، خواہ انفرادی ہو یا اجتماعی۔

(کتاب النوازل: جلد، 16 صفحہ، 373)