شیعہ اور فاسق سے دوستی رکھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا کسی تارکِ صلوة و صوم اور حرام گوشت کھانے والے (حرام گوشت سے مراد جھٹکا ہے ) شیعہ مسلمان سے دوستی رکھنا اور اُن کے ساتھ اکثر نشست و برخاست، خوردو نوش،
آمدورفت رکھنا کسی اہلِ سنت مسلمان کیلئے جو بظاہر شراب نوشی نہیں کرتا لیکن حرام گوشت کھانے والے کے ساتھ کھاتا پیتا ہے تعلق رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ اور شریعت کی نظر میں یہ اہلِ سنت شخص جو کہ علماء اور تعلیم یافتہ ہے اور سب کچھ جانتے ہوئے بھی قصداً شیعہ مسلمان ہم پیالہ و ہم نوالہ بنا ہوا ہے، کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اہلِ سنت اور مسلم معاشرت میں مؤخر الذکر شخص کسی سزا کا مستحق ہے؟ اس پر روشنی ڈالی جائے۔
جواب: شیعہ اور فاسق سے دلی دوستی رکھنا کسی مسلمان کیلئے جائز نہیں ہے۔ مذکورہ شخص پر توبہ اور ترکِ تعلق لازم ہے۔
قال الله تبارك وتعالى ولا تركنوا إلى الذين ظلموا فتمسكم النار
(سورة الهود: آيت، 113)
وقال الله تعالى يايها الذين آمنوا لا تتخذو الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَكُمْ هُزُوَاوَ لَعِبَا من والَّذِينَ أوتُوا الكتب مِن قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّار اولياء ، واتقو الله إن كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ(سورۃ المائدة: آیت، 57)
(كتاب النوازل: جلد، 16 صفحہ، 374)