Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تعزیہ کا جلوس دیکھنا اور اس میں شرکت کرنا


سوال: بہت سی جگہ جب تعزیہ کا جلوس و پنکھے کا جلوس نکلتا ہے تو گھر کے بچوں کو ساتھ لے کر تماش بین بن کر تماشہ دیکھنے جاتے ہیں۔ تو کیا یہ تماشا دیکھنا جائز ہے؟ بچوں کے بہانے بڑوں کو اور بچوں کو ایسے جلوس میں شریک ہونا اور دیکھنا درست ہے؟

جواب: ایسے جلوسوں میں شرکت سے معصیت پر تعاون ہوتا ہے، اس لئے ان میں شرکت درست نہیں۔

قال الله تعالى تعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الاثم والعدوان

(دینی مسائل اور ان كا حل: صفحہ، 258)