سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ نے خاندان بنوامیہ سے متعلق فرمایا: ’’ان کی حکومت شریرترین بادشاہت میں سے ایک ہے۔
مولانا ابوالحسن ہزارویسیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ نے خاندان بنوامیہ سے متعلق فرمایا: ’’ان کی حکومت شریرترین بادشاہت میں سے ایک ہے۔
ترجمہ صحیح حدیث:
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ نے خاندان بنوامیہ سے متعلق فرمایا: ’’ان کی حکومت شریرترین بادشاہت میں سے ایک ہے‘‘۔
[جامع ترمذی:حدیث نمبر 2226]۔
اس روایت میں جو یہ اضافہ ہے کہ سفینہ رضی اللہ عنہ نے کہا :
بنوزرقاء جھوٹ بولتے ہیں ان کی بادشاہت تو بدترین بادشاہت میں سے ایک بادشاہت ہے۔
اس روایت میں یہ اضافی حصہ ضعیف و غیرثابت ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث کے ابتدائی ٹکڑے کو تو صحیح قرار دیا مگر اس کے جس طریق میں مذکورہ اضافہ ہے اسے ضعیف قراردیا ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
زاد الترمذي: " قال سعيد: فقلت له: إن بنى أمية يزعمون أن الخلافة فيهم، قال: كذبوا بنو الزرقاء، بل هم ملوك من شر الملوك ". قلت: وهذه الزيادة تفرد بها حشرج بن نباتة عن سعيد بن جمهان، فهي ضعيفة لأن حشرجا هذا فيه ضعف، أورده الذهبي في " الضعفاء " وقال:" قال النسائي: ليس بالقوي ". وقال الحافظ في " التقريب ": " صدوق يهم ". قلت: وأما أصل الحديث فثابت.
[سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها 1/ 821]۔
عرض ہے کہ علامہ البانی رحمہ اللہ کا اس اضافہ کو ضعیف قراردینا مبنی بر انصاف اوراصول جرح وتعدیل کے عین موافق ہے ، جزاہ اللہ خیرا ۔
اس روایت کے سند و متن پر تفصیلی بحث کے لئے اس تحریر کا مطالعہ کریں۔
1 | کیا بنو امیہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر اموی بد ترین بادشاہ تھے نعوذ باللہ |