اپنے صدقہ کو واپس لینے والے کا حکم
علی محمد الصلابیاپنے صدقہ کو واپس لینے والے کا حکم
سیدنا عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ میں نے ایک گھوڑا اللہ کے راستہ میں دے دیا، لیکن اسے اس کے مالک نے ضائع و برباد کر دیا، میں نے اسے خریدنا چاہا اور سوچا کہ وہ اسے سستی قیمت پر فروخت کر دے گا۔ میں رک گیا اور کہا کہ پہلے رسول اللہﷺ سے پوچھ لوں۔ جب آپﷺ سے دریافت کیا تو آپﷺ نے فرمایا: تم اسے نہ خریدو اگرچہ وہ ایک درہم ہی میں کیوں نہ دے، کیونکہ جو اپنے صدقہ کو واپس لیتا ہے اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جو قے کر کے پھر اسے چاٹتا ہے۔
(سعد بن سالم: شیبہ بن ربیعہ کے غلام ہیں اور صحابی ہیں ۔ محض الصواب: جلد، 2 صفحہ، 700 )