Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

فدک کے متعلق شیعہ سے چند سوالات

  مولانا علی معاویہ

فدک  کے  متعلق  شیعہ  سے  چند  سوالات

1۔فدک مالِ غنیمت میں سے ہے یا مالِ فئی میں سے ؟

2۔ مال فئی کے حقدار کون کون ہیں؟ قرآن سے بتائیں۔

3 ۔کیا قرآن کے مطابق فدک کی حقدار صرف فاطمہؓ  ہیں یا کوئی اور بھی ہے؟

4۔ فدک کے حقدار اگر رشتے دار ہیں تو رشتے دار میں صرف سیدہ فاطمہؓ ہی کیوں ؟ باقی رشتے داروں کا حق کیوں نہیں؟

5۔تم( شیعہ)کبھی کہتے ہیں کہ نبی پاکﷺ نے سیدہ فاطمؓہ  کو اپنی زندگی میں فدک لکھ کے دیدی تھی اور کبھی کہتے ہیں کہ فدک نبی پاکﷺ کی وراثت تھی سوال یہ ہے کہ ان میں سے کون سی بات صحیح ہے ؟

6۔ نبی پاکﷺ فدک کا مال کس طرح تقسیم کرتے تھے ؟

7۔ شیعہ کہتے ہیں کہ انبیاء علیہم السلام کی مالی وراثت ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ نبی پاکﷺ کی ملکیت میں صرف فدک تھا یا کچھ اور بھی ؟

8۔ اگر کچھ اور بھی تھا تو کیا کیا تھا اور اس کے حقدار کون کون تھے ؟

9۔ شیعہ کہتے ہیں کہ ازواج مطہراتؓ کے حجرے نبی پاکﷺ کی ملکیت تھی جو ازواج کو ملی، سوال یہ ہے کہ ان حجروں میں سیدہ فاطمہؓ  کا حق تھا یا نہیں؟

10۔ اگر ان حجروں میں سیدہ فاطمہؓ  کا حق نہیں تھا تو کس شرعی دلیل سے ؟

11۔ اگر حجروں میں بھی سیدہ فاطمہؓ  کا حق تھا تو تم شیعہ صرف فدک پر ہی کیوں شور مچاتے ہو؟

12۔ اگر حجروں میں سیدہ فاطمہؓ  حق تھا تو فدک میں ازواجِ مطہراتؓ  کا حق کیوں نہیں؟

13۔ شرعی طور پر وراثت کے حقدار کون کون ہوتے ہیں اور وہ کس طرح تقسیم ہوتی ہے؟

14۔ سیدہ فاطمہؓ  سیدنا ابوبکر صدیقؓ سے فدک مانگنے خود گئی تھیں یا کسی کو بھیجا تھا؟

15۔ سیدنا ابوبکر صدیقؓ ،سیدہ فاطمہؓ  کے لئے محرم تھے یا غیر محرم ؟

 16 ۔ اگر محرم تھیں تو کس رشتہ سے ؟

17 ۔ اگر شیعہ یہ کہیں کہ ابوبکر صدیقؓ  سیدہ فاطمہؓ  کے نانا تھے تو سوال یہ ہے کہ نانا جیسے محترم رشتہ سے (بقول شیعہ ) ناراض ہونا یہاں تک کہ بات ترک کرنا جنازے میں آنے سے روکنا بددعا وغیرہ کرنے کی کیا شرعی حیثیت ہے؟

18۔ اور اگر سیدنا ابوبکر صدیقؓ  غیرمحرم تھے تو سیدہ فاطمہؓ  جیسی با پردہ خاتون جو اپنے جنازے کو بھی رات کو لے جانے کی وصیت کریں وہ ابوبکر صدیقؓ  کے پاس فدک مانگنے گئیں اور ان سے مخاطب کیسے ہوئیں؟

19 ۔ سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے سیدہ فاطمہؓ  کو کیا کہہ کر فدک دینے سے  انکار کیا؟

20۔ سید نا ابوبکر صدیقؓ کا یہ کہنا کہ” انبیاءعلیہم السلام کی وراثت نہیں ہوتی“ یہ کہنا صحیح تھا یا نہیں؟

21۔ اگر انبیاء علیہم السلام کی وراثت والی بات دوسرے صحابہؓ اور خود شیعہ کتابوں سے ثابت ہو تو کیا پھر بھی غلط ہے ؟

22۔ کیا سیدہ فاطمہؓ نے بھی سید نا ابوبکر صدیقؓ  کی اس بات کو غلط کہا تھا؟

23۔ سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے سیدہ فاطمہؓ کو فدک کا مال کس طرح خرچ کرنے کا کہا تھا؟

 24۔ کیا فدک کی آمدنی سے سیدنا ابوبکر صدیقؓ سیدہ فاطمہؓ یا ان کی اولاد کو خرچہ دیتے تھے ؟

25۔ بقول شیعہ سیدہ فاطمہؓ  سیدنا ابوبکر صدیقؓ  سے ناراض ہوگئی تھیں،سوال یہ ہے کہ ناراض ہونے کی خبر خود سیدہ فاطمہؓ  نے دی یا کسی اور نے ؟

26- اگر سیدہ فاطمؓہ نے دی تو صحیح سند کے ساتھ  ثابت کریں۔

27۔ اگر کسی اور نے دی تو اس نے سیدہ فاطمہؓ  کی بات نقل کی ہے یا اپنی طرف سے بتائی ہے؟

 28۔ ناراضگی دل کی چیز ہے جب تک ناراض ہونے والا خود نہ بتائے تب تک پتہ نہیں چلتا۔ تو ناراضگی سیدہ فاطمہؓ سے صحیح سند کے ساتھ ثابت کریں؟

 29۔ قرآن میں جنتیوں کی صفت یہ بتائی گئی ہے کہ "غصہ" کو پی جاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کرتے ہیں تو سیدہ فاطمہؓ  میں یہ صفت تھی یا نہیں؟

30۔ کیا کسی مسلمان سے ناراض ہونا شریعت میں تین دن سے زیادہ جائز ہے ؟

31۔ سیدہ فاطمہؓ  کی وفات کے بعد ان کو کفن دفن اور جنازہ کس عورت نے تیار کیا؟

32۔ اس عورت کا سیدنا ابوبکر  صدیقؓ سے کیا رشتہ تھا؟

33۔ کیا فدک نہ دینے کی وجہ سے سیدنا علیؓ  بھی سیدناابوبکر صدیقؓ سے ناراض تھے ؟

34۔ کیا سیدنا علیؓ نے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی بیعت کی تھی؟

35۔ جب سیدنا علیؓ 
 کی خلافت آئی تو سید نا علیؓ  نے سیدہ فاطمہؓ  کے رشتے داروں کو فدک دیا کہ نہیں؟

36۔اگر سیدنا علیؓ نے سیدہ فاطمہؓ کے رشتے داروں کو فدک دیا تو ثابت کریں؟

37۔ اگر حضرت علیؓ نے بھی فدک نہیں دیا تو ان پر کیا فتویٰ ہے ؟

38۔ اگر کوئی شیعہ یہ کہے کہ اہلِ بیت غصب شدہ مال واپس نہیں لیتے تو سوال یہ ہے کہ بقول تمہارے خلافت بھی تو سیدنا علیؓ کاحق تھا جو پہلے تین خلفاءراشدینؓ نے چھینا تھا،تو وہ سیدنا علیؓ نے کیوں لی؟

39۔فدک نہ دینے کی وجہ سے شیعہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ پر اعتراض کرتے ہیں تو سیدنا علیؓ  پر کیوں نہیں کرتے ؟