سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب
ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب
بے شک امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فضل ومنقبت میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بعد ہیں۔ آپؓ انبیاء و مرسلین اور سیدنا ابوبکرؓ کے بعد تمام انسانوں میں بلا قید و شرط سب سے افضل ہیں۔ آپؓ کی افضلیت سے متعلق مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہونا چاہیے اور یہی فرقۂ ناجیہ یعنی اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے۔
آپؓ کے فضائل و مناقب کے بارے میں بہت سی احادیث اور اخبار وارد ہیں۔