Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اشاعت اسلام کی غرض سے غیر مسلموں میں زکوٰۃ تقسیم کرنا


اشاعت اسلام کی غرض سے غیر مسلموں میں زکوٰۃ تقسیم کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زکوٰۃ کی رقم غیر مسلم انسانوں میں اشاعت اسلام کے لئے صرف کی جا سکتی ہے؟ اور :والمؤلفة قلوبھم: میں کیا حکم خداوندی ہے؟

جواب: غیر مسلموں میں اسلام کی اشاعت کیلئے زکوٰة کی رقومات کو صرف کرنا جائز نہیں ہے، اور قرآن کریم میں :والمؤلفة قلوبھم: کے صرف کا جو ذکر ہے وہ دورِ صدیقی میں باجماع صحابہؓ ساقط ہو چکا ہے۔ البتہ جو غیر مسلم اسلام لے آئے اور وہ نا دار فقیر ہو تو ایسے نو مسلم فقیر کو زکوٰۃ دینا درست ہے۔

(کتاب النوازل جلد 7، صفحہ 121)