Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ویب سائٹ کے اغراض و مقاصد

  جعفر صادق

یہ ویب سائٹ اُمتِ مُسلمہ کو دشمنِ اسلام کی سازشوں سے آگاہ کرنے، باطل اعتراضات کو بے نقاب کرنے اور قرآن و سنت اور صحیح احادیث کی روشنی میں عوام الناس کی درست رہنمائی و علمی آگاہی کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔
اہلِ سنت کے تمام مسالک (دیوبندی، بریلوی، اہلِ حدیث) سے منسلک اہلِ علم حضرات نے باہمی افہام و تفہیم سے اپنے مشترکہ دشمن روافض کا پردہ فاش کرنے اور اہلِ سنت کے اصولی عقائد کے دفاع کرنے کے لئے اس ویب سائٹ کو نیک نیتی سے تشکیل دیا ہے۔
سائیٹ میں ایسا مواد نہیں دیا جائے گا جو اہلِ سنت کے مختلف مسالک کے فروعی اختلافات اور اعتراضات کے متعلق ہو۔
آج کل سوشل میڈیا پر دشمنِ اسلام کی طرف سے نبی کریمﷺ کی ازواجِ رسولﷺ اور صحابہ کرامؓ کے خلاف توہین آمیز مواد سے مسلمانوں کی اکثریت گمراہ ہو رہی ہے، ان تخریبی عناصر کے اعتراضات خاص طور پر اہلِ سنت کی معتبر کتب کے حوالوں سے ہوتے ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ علم رکھتے ہیں۔ بدقسمتی سے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے ہمارے دوست، عزیز و واقارب، رشتے دار بھائی بہنیں، کزنز روافض کے کفریہ عقائد اور گمراہ کن تبلیغ کی وجہ سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
 ہمارہ عقیدہ
نبی کریم ، امہاتُ المؤمنینؓ ، اہلِ بیت رسولﷺ اور صحابہ کرامؓ سے عشق و محبت ہم سب مسلمانوں کا جزو ایمان ہے اور ان کی عزت ، شان و عظمت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
 سائیٹ کے اغراض و مقاصد
اس ویب سائیٹ کا اہم مقصد شیعہ رافضیوں کے تمام اعتراضات کا تحقیقی اور علمی رد پیش کرنا ہے۔
ویب سائیٹ میں صرف وہ مواد آپ تک پہنچایا جائے گا ، جس میں شانِ رسولﷺ، شان امہاتُ المؤمنینؓ ، شان اہلِ بیت رسولﷺ اور شانِ صحابہ کرامؓ معتبر ذرائع سے بیان کی گئی ہو۔
 اس ویب سائیٹ سے اُمتِ مسلمہ کو رسول اللہﷺ، امہاتُ المؤمنینؓ اور اصحابِ رسولﷺ کی سیرت و خدمات اور رسولﷺ سے ان کی محبت اور دشمنِ اسلام کی طرف سے صحابہ کرامؓ پر تمام اعتراضات کے جوابات ملیں گے ان شاء اللہ
ویب سائیٹ میں سوال و جواب سیکشن میں آپ کے سوالات یا کسی اعتراض و اشکال پر اہغل علم لوگ جواب دیں گے جو اس موضوع پر مکمل گرفت رکھتے ہیں ۔
 اس ویب سائیٹ پر صحابہ کرامؓ کی سیرت و واقعات و فضائل و کردار کے بارے میں علمی، معلوماتی اور تحقیقی مواد شیئر کیا جاتا رہے گا۔
 اس ویب سائیٹ کا لنک زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ اُمتِ مسلمہ کا کثیر طبقہ دشمنِ اسلام کی سازشوں سے آگاہ ہو سکے۔
ویب سائیٹ میں شامل کسی کتاب یا مواد پر تحفظات ہوں یا مندرجہ ذیل مواد نظر آئے یا کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو ہم سے رابطہ کر کے نشاندہی کریں۔
 اگر ویب سائیٹ میں کوئی ایسا مواد نظر آئے جس سے کسی بھی مقدس ہستی کی توہین ہوتی ہو یا فرقہ واریت اور فتنہ فساد کا اندیشہ ہو، تو ہم سے رابطہ کر کے نشاندہی کریں۔
 سائیٹ میں فضول اور لبرل، یا بے دینی والی پوسٹ نظر آئیں تو ہم سے رابطہ کرکے نشاندہی کریں۔۔
مناظرہ یا علمی بحث کا چیلینج
آپ کے کسی محلے، شہر بستی میں کوئی شیعہ اہل سنت کتب کے حوالے دکھا کر آپ کو تنگ کرتا ہے تو ہمیں وہ مسئلہ بیان کریں۔
اگر کوئی شیعہ آپ کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہے تو وہ چیلنج ہم تک پہنچائیں۔ ہم نہ صرف چیلنج قبول کریں گے بلکہ وائس یا ٹیکسٹ پر ان سے مناظرہ کرنے کو بھی تیار ہیں۔ ہمارے ایسے بے شمار مناظرے YouTube channel پر بھی موجود ہیں۔
اہم اعلان
کسی صاحب( بھائی، بہن) کو شیعہ کے بارے میں معلومات یا ردِ شیعیت پر کتب کی ضرورت ہو تو اس سائیٹ پر تلاش باکس کی مدد سے کتاب کا نام یا مصنف کا نام لکھ کر تلاش کریں اگر مطلوبہ کتاب موجود نہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہم مطلوبہ کتاب کو جلد از جلد ویب سائیٹ پر رکھیں گے۔ ان شاءاللہ