Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کافر کے پیچھے نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم


کافر کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص ایک کافر کے پیچھے نماز جنازہ پڑھتا ہے۔ کیا اس شخص کو دوبارہ مسلمان ہونے کیلئے کلمہ پڑھنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ نیز اس کا نکاح بھی ٹوٹ گیا یا نہیں؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔

جواب: قرآن وسنت اور اجماع امت کے مطابق اگر اس شخص کو ان کا کفر معلوم ہو پھر اس نے اس کو مسلمان سمجھ کر جنازہ پڑھا ہو تو دائرہ اسلام سے خارج ہے اور اس کا نکاح ٹوٹ چکا ہے اور تجدید ایمان اور تجدید نکاح ضروری ہے، اور اگر اس کو مسلمان سمجھ کر نہیں بلکہ کافر سمجھ کر جنازہ پڑھا ہو تو اس صورت میں فاسق اور فاجر ہے۔ لہٰذا اس صورت میں توبہ و استغفار کریں اور آئندہ اس عمل سے احتراز کریں۔

ولا تصل على احد منهم مات ابدا قال علماء نا هذا نص في الامتناع من الصلوة على الكافر يؤ خذلانه علل المنع من الصلوة على الكفار

(تفسیر قرطبی:جلد, 4 صفحہ 221)

ان مايكون كفرا اتفاقا يبطل العمل والنكاح ومافيه خلاف يؤمر بالاستغفار والتوبة وتجديد النكاح

(شامي:جلد, 3 صفحہ, 316)

(ارشاد المفتين:جلد, 5 صفحہ, 129)