لفظ آل و اہل بیت کے شرعی معنی ومصداق سے متعلق شیعوں سے چند سوالات
مولانا علی معاویہلفظ آل و اہل بیت کے شرعی معنی ومصداق سے متعلق شیعوں سے چند سوالات
سوال 1
ذرا انصاف سے بتائیے قرآن پاک کے محاورہ واستعمال میں۔۔آل۔۔ اہل بیت۔ تابعدار۔ ماننے والوں اور بیوی کو کہتے ہیں ؟ اگر نہیں تو جگہ جگہ قرآن پاک آل فرعون اور آل موسیٰ و ال ہارون کا لفظ تابعداروں پر کیوں استعمال کرتا ہے کیا اس حقیقت کے پیشِ نظر آل محمد اور آل ابراہیم آپ کے پیروکاروں کو کہنا صحیح نہیں ہے۔۔
اگر اہل بیت سے زوجۂ پیغمبر خارج ہے تو کیوں حضرت سارہ زوجۂ ابرہیم پر فرشتوں نے یہ درود پڑھا۔ ۔
رحمت اللہ وبرکاتہ علیکم اھل البیت۔ انہ حمید مجید۔۔
اے ابراہیم کے اہل بیت (سارہ) تم پر اللہ کی رحمت اور برکتیں ہو وہ بلاشبہ تعریف کیا گیا بزرگ ہے ۔
اگر زوجہ اہل بیت کے مفہوم بقول شیعہ خارج ہے تو کیوں قرآن پاک نے حضرت لوط علیہ السلام کے قصے میں
۔(۔ انا منجوک واھلک الاامرأتک ۔۔ ہم آپ کو اور آپکے گھرانے کو بجز بیوی کے بچائیں گے۔۔)
استثناء متصل کے ذریعے آپکی زوجہ کو نافرمانی کی وجہ سے اھل سے خارج فرمایا۔۔
سوال 2
جب زوجۂ ابراہیم آل ابراہیم اور مستحق درود و سلام ہیں تو سید الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اور امہات المؤمنین کیوں آل محمد نہیں ہیں اور مستحق درود و سلام نہیں ہیں؟ ۔ جبکہ سورۂ احزاب کے پورے رکوع میں انکو براہ راست اللہ نے خطاب کر کے اہل بیت کے تحفے سے نوازا ہے۔۔
واقمن الصلوۃ واتین الزکوۃ واطعن اللہ ورسولہ۔ انما یرید اللّٰہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت ویطھرکم تطھیرا(سورۃ الاحزاب پارہ 22)
اور نماز پڑھتی رہو اور زکوٰۃ دیتی رہو خدا اور اس کے رسول کی تابعداری کرتی رہو بلاشبہ اے نبی کی اھل بیت بیبیو اللّٰہ تم سے گندگی دور کرنا اور تمکو پورا پاک کرنا چاہتا ہے۔۔
عنکم اور مذکر کے صیغے اسی طرح درست ہیں جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اھلیہ سے فرمایا تھا۔
فقال لاھلہ امکثوا انی انست نارا لعلی اتیکم منھا بقبس۔۔(سورۂ طہ پارہ 16 )
اپنی بیوی سے فرمایا تم ٹھہرو مجھے آگ دکھائی دیتی ہے شاید تمہارے پاس کچھ انگارے لے آؤں۔۔
سوال 3
اگر مومن متقی پرہیز گار آل محمد اھل بیت میں داخل نہیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ معیار کیوں بنایا۔ لوگوں نے آپ سے پوچھا حضرت آپکے اھل بیت کون ہیں۔ تو فرمایا ان میں سے جو بھی میری دعوت کو قبول کرے اور میرے قبلے کی طرف منہ کرے اور وہ بھی جسے اللہ نے میرے گوشت اور خون سے پیدا فرمایا ہے (یعنی اولاد)تو وہ سب صحابہؓ کہنے لگے ہم اللّٰہ اور اسکے رسول اور اہل بیت رسول سے محبت رکھتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بس اسوقت تم ان اھل بیت سے ہو۔ اہل بیت سے ہو۔ (کشف الغمہ صفحہ551)
سوال 4
اگر ازواج مطہرات اہل بیت نبوی اور آل محمد نہیں تو حضرت جعفر صادق رحمہ اللّٰہ نے انکو اور حضرت ام سلمہؓ زوجۃ الرسول نے کیوں اپنے آپ کو آل محمد کہا ہے؟ (روضۃ الکافی وحیات القلوب صفحہ 606جلد 2سے ملاحظہ ہو)
حضرت جعفر صادق کہتے ہیں ایک انصاری عورت ہم اھل بیت سے محبت رکھتی تھی اور بہت آتی جاتی تھی ایک مرتبہ جب وہ ہمارے پاس آرہی تھی تو حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ نے پوچھا ۔ اے بڑھیا کہاں جاتی ہے وہ کہنے لگی میں آل محمد کے پاس جاتی ہوں تاکہ ان کو سلام کر کے ایمان تازہ کروں اور انکا حق ادا کروں۔۔۔۔ پھر جب ام سلمہ زوجۂ رسول کے پاس پہنچیں تو آپ نے تاخیر کا سبب پوچھا اس نے حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ سے ملاقات اور گفتگو کا ذکر کیا تو حضرت ام سلمہ رضی ﷲ عنہا نے فرمایا اس نے غلط کہا (یہ مانع از خدمت گفتگو شیعی بہتان ہے۔ ) آل محمد ﷺ کا حق مسلمانوں پر تاقیامت واجب ہے (فروع کافی صفحہ 156)
سوال نمبر 5
اگر زوجہ پیغمبر اہل بیت کا مصداق اول نہیں تو سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہؓ پر کیوں یوں سلام کرتے تھے السلام علیکم یا اھل بیت خدیجہؓ فرماتیں اے میری آنکھوں کے نور تجھ پر بھی ہو ( حیات القلوب ص100 ج 2
سوال نمبر 6
کیا اصول کافی میں ایسا کوئی واقعہ ہے کہ کافر مشرک بھی توبہ کر لینے کے بعد نبی کے اہل بیت میں داخل ہو جاتا ہے ؟۔ اگر یقین نہ آئے تو ملاحظہ کریں کہ ایک آدمی نے چالیس دن تک دعا قبول نہ ہونے کی حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے شکایت کی تو وحی آئی کہ اس کے دل میں شک ہے تو اس نے کہا کہ ہاں یا روح اللّٰہ ایسا تھا آپ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے یہ شک دور کر دے حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے اس پر توجہ فرمائی توبہ قبول فرمائی اور وہ آپ کے اہل بیت میں سے ہو گیا۔
سوال نمبر 7
کیا غیر اہل بیت خلافت کا مستحق ہو سکتا ہے اگر شیعہ خیال میں درست نہیں تو مندرجہ ذیل حدیث کا مطلب بتائیں امام جعفر صادق نے معاویہ بن وہب (معاویہ نامی آپ کے شیعہ بھی ہوتے تھے) کے سامنے پیشن گوئی کرتے ہوئے فرمایا کیا تو نے دائیں جانب کالا پہاڑ دیکھا ہے جو پیچ در پیچ ہے یہاں اسی ہزار آدمی قتل ہوں گے ان میں سے اسی آدمی فلاں نسل کے ہوں گے ہر ایک خلافت کی اہلیت رکھے گا ان کو عجمیوں کی اولاد قتل کرے گی روضہ صافی ص 177 محشی نے حضرت عباس کی اولاد مقتول بتائی ہے جو شیعہ کے ہاں غیر اہل بیت ہیں