ایمان ابو طالب ،تقیہ، متعہ وغیرہ سے متعلق شیعوں سے چندسوالات
مولانا علی معاویہایمان ابو طالب ،تقیہ، متعہ وغیرہ سے متعلق شیعوں سے چندسوالات
سوال نمبر 1
کیا حضرت ابو طالب مسلمان ہوئے تھے اگر جواب اثبات میں ہے تو بتلائیے کہ حضرت صادق نے کیوں فرمایا ابو طالب کی مثال اصحاب کہف کی سی ہے ایمان چھپاتے تھے اور مشرک تھے تو اللہ تعالی نے ان کو دوہرا اجر دیا حالانکہ اصحاب کہف پر یہ بہتان ہے قرآن پاک صراحتاً ان کا ظاہر و باطن مسلمان ہونا بیان کرتا ہے شیعہ تفسیر البرہان صفحہ 220 نیز اسی تفسیر میں ہے کہ آیت۔
انک لا تہدی من احببت ولکن اللہ یھدی من یشاء
آپ جس کے لیے پسند کر رہے ہیں ہدایت نہیں دے سکتے لیکن اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے ابوطالب کے حق میں اتری جب حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا کہ تم کلمہ لاالہ الا اللہ پڑھ لو میں اس کے طفیل آپ کو نفع پہنچاؤں گا تو وہ کہنے لگے میں اپنے آپ کو خوب جانتا ہوں جب بغیر کلمہ پڑھے فوت ہوگئے تو حضرت عباسؓ نے فرمایا تھا کہ موت کے وقت انہوں نے کلمہ پڑھا تھا حضور نے فرمایا میں نے ان سے نہیں سنا تھا امید ہے کہ میں آخرت میں ان کو نفع پہنچادوں گا
سوال نمبر2
ذرا بتلائیے کہ آپ کے محرم کے چہلم وغیرہ کے موقعہ پر ماتم و عزاداری کے نام سے لمبے چوڑے فخر و مباہات کے جلوس اور جشنوں کا کیا مقصد ہے ؟ مقصد غمِ حسینؓ اور تذکرہ مصائب ہے تو وہ گھر میں انفرادی طور پر اور امام باڑوں میں حاصل ہوتا ہے اور اگر مقصود اپنی شان وشوکت اور کثرت کو دکھانا ہے تو یہ کھلم کھلا نفاق اور عزہ داری کی ضد ہے اور قابلِ نفرت ہے
اگر مقصود امامت حسینؓ اور اس سلسلہ کی تشہیر یا شیعہ مذہب کو فروغ دینا ہے تو تعلیمات ائمہ کی رو سے یہ سراسر حرام ہے اسکا آپ کو کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
سوال نمبر 3
آپ کی کتب میں متعہ کے متعلق بڑے بڑے فضائل مذکور ہیں بتائیے عزت رسول مقبول میں کونسے حضرات اس فضیلت سے مشرف ہوئے اور کتنے کتنے متعہ کیے؟
سوال نمبر 4
مجلسی نے حق الیقین میں متعہ کو ضروریات دین میں سے لکھا ہے جس کا تارک فاسق اور منکر کافر ہوتا ہے
الاستبصار میں متعہ نا کرنے والے کو ناقص الایمان اور قیامت میں مثلہ شدہ اٹھنے والا بتایا ہے
فرمائے آپ تمام مرد و زن یہ کار خیر کر کے ایمان کامل کرتے ہیں یا نہیں؟
اور معمولی مدت کے لیے عقد المتعہ اعلانیہ کیا جاتا ہے یا خفیہ اگر اعلانیہ ہے تو مثال پیش کریں اور اگر خفیہ کیا جاتا ہے تو اس میں اور زنا میں کیا فرق ہے اگر کوئی جوڑا پکڑا جائے؟
سوال نمبر 5
احتجاج طبرسی ص۔۔۔76 اور مراۃ العقول ص 388 غزوات حیدری 627
ضمیمہ ترجمہ 415 میں ہے کہ صدیق اکبرؓ کے پیچھے حضرت علیؓ نے نماز پڑھی اور صف میں کھڑے ہو کر پڑھی تو کیا صدیق اکبرؓ کا امام برحق ہونا ثابت نہ ہوا
سوال نمبر 6
جس خلافت پر صدیق اکبرؓ متمکن ہوئے وہ وہی تھی جس کا وعدہ حضرت علیؓ سے تھا یا حضرت علیؓ کی خلافت کوئی اور تھی اگر وہی تھی تو حضرت علیؓ سے وعدہ خداوندی غلط ہوا اگر کوئی اور تھی تو حضرت صدیق اکبرؓ حضرت عمرؓ حضرت عثمان غنیؓ غاصب کیسے ٹھہرے۔
سوال نمبر 7
حضرت علی المرتضیٰؓ آپ کے نزدیک سید ہیں یا نہیں اگر ہیں تو انکی ساری اولاد سید کیوں نہیں اگر معاذاللہ سید نہیں تو سیدہ خاتون جنتؓ کا نکاح ایک غیر سید سے کیسے جائز ہوا۔؟