صداقت مذہب اہل السنة والجماعة سے متعلق شیعہ سے چند سوالات -…

صداقت مذہب اہل السنة والجماعة سے متعلق شیعہ سے چند سوالات

  مولانا علی معاویہ

صفحہ 2 از 2

سنی مذہب کے مطابق محمدی دعوت اور دین اسلام سب دنیا پر غالب ہوا، باطل ادیان اور ان کی حکومتیں خلفائے پیغمبر ﷺ کے سامنے نیست ونابود ہوگئیں اور وعدۂ الٰہی سچا ہوا ۔ اس کے برعکس اعتقاد شیعہ میں دعوت محمدی فیل ہوگئی چند نفوس کے سوا کسی نے قبول ہی نہ کی ۔ اہل بیت اور جو چند نفوس مومن تھے وہ تقیہ اور خاموشی میں رہے بلکہ بقول شیعہ ان پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے گئے نہ دین الٰہی پھیلا نہ اسے غلبہ ہوا ۔ 
فرمائیے نص قرآنی اور اہل سنت کو سچا کہیں یا شیعی افکار کو ۔

 
سوال 7
کتب شیعہ اور تاریخ میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ پیشگوئی متواتر منقول ہے کہ خندق کی کھدائی کے موقع پر سخت چٹان نمودار ہوئی تین ضربوں سے ٹوٹی اور ہر دفعہ روشنی ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا ! پہلی ضرب میں میرے ہاتھ میں یمن کی ، دوسری میں کسریٰ کی اور تیسری میں قیصر کے خزانوں کی چابیاں میرے ہاتھ میں دی گئیں یعنی اللہ ان کو میرے ہاتھ پر فتح کرے گا ۔ (حیات القلوب 395 ج 2 ) یمن خود آپ ﷺ کے دور میں فتح ہوا اور کسریٰ و قیصر حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں، کیا یہ فتوحات خلافت راشدہ اور حضرت عمرؓ کی خلافت کی حقانیت پر فیصلۂ صریح نہیں ہے ۔ نیز حضور ﷺ نے قیصر و کسریٰ کے قاصدوں سے فرمایا تھا اپنے بادشاہوں کو کہو میری بادشاہی تمہاری آخری سرحدوں تک پہنچے گی اور قیصر و کسریٰ کی حکومت میری امت کے قبضے میں آئے گی انہیں کہہ دو کہ اگر وہ مسلمان ہو جائیں توان کا ملک ان کے ہاتھ میں چھوڑتا ہوں۔ (حیات القلوب ص 441 ج 2)
 کیا حضور ﷺ کا فتح مکہ قیصر وکسرٰی کو اپنی بادشاہی سے تعبیر کرنا خلافت جور کی پیش گوئی ہے یا خلافت راشدہ کی ؟

سوال 8
 قال ابوعبداللہ ما انزل الله آیۃ فی المنافقین الا وھی فیمن ینتحل التشیع۔(رجال کشی 193)

امام ابو عبدالله ( جعفر صادقؒ) فرماتے ہیں اللہ نے منافقوں کے متعلق کوئی آیت نہیں اتاری مگر وہ ان لوگوں کے حق میں ہے جو شیعہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

کلمہ گویوں میں دو ہی قسم کے لوگ ہوتے مومن یا منافق ۔۔۔۔۔ جب امام جعفر صادقؒ نے شیعوں پر منافق ہونے کا صریح فتویٰ لگا دیا تو اہل سنت کا خود بخود مومن ہونا اظہر من الشمس ہو گیا۔ 

 سوال 9
اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ ثقلین کتاب اللہ اور سنت نبوی ہیں اور شیعہ کے خیال میں کتاب اللہ اور اہل بیت ہیں جو لازم وملزوم ہیں ایک سے جدائی اور محرومی دوسری سے جدائی ہے ۔ اہل سنت کے دلائل وہ سینکڑوں آیات قرآنی ہیں جن میں 
اطیعوا اللہ و اطیعوا الرسول کا بار بار حکم دیا گیا ہے ۔ دسیوں آیات میں پیغمبر ﷺ کی نافرمانی اور اعراض سے ڈرایا گیاہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے خطبہ میں قرآن کا نام لیا ہے کہ اس چیز کو پکڑو گے تو تم گمراہ نہ ہوگے اور وہ کتاب خدا ہے ، (حیات القلوب 536 ج 2)
عام کتب میں سنت نبوی کا مستقل ذکر ہے۔ مگراس سارے خطبہ میں اہل بیت اور ولایت علیؓ کا ذکر نہیں ہے ۔ اصول کافی میں مستقل باب ، باب الرد الی الکتاب والسنۃ موجود ہے۔
نیز یہ باب بھی ہے باب الاخذ والسنۃ وشواہد الکتاب اور اس میں یہ ارشاد الامام ہے کہ ہر چیز کو کتاب اللہ اور سنت نبوی پر لوٹایا جائے گا ۔

کیا یہ سب دلائل اس پر حجت صریحہ نہیں کہ کتاب اللہ اور سنت نبوی کا ہی ثقلین ماننا سنی مذہب برحق ہے اور شیعہ کا سنت نبوی کو ہٹاکر، ائمہ اہل بیت کو رکھنا ایک قسم کا انکار رسالت ہے ۔

سوال 10
اگر سنی مذہب برحق نہ تھا تو تمام اہل بیت اسی مسلک کے کیوں پابند رہے اور یہی پڑھایا سکھایا تبھی تو شیعہ کو امام جعفر صادقؒ کی طرف یہ منسوب کرنا پڑا تقیہ ہی میرا اور میرے باپ دادے کا مذہب ہے ۔ (اصول کافی ص 221 ج 2)
 اگر مخالفین کا ڈر تھا تو پیغمبرﷺ کے جانشین کیسے ہوئے؟ کیا انبیاء علیہم السلام بھی تقیہ اور ہیر پھیر کرتے تھے ؟.


صفحہ 2 از 2